امریکا اور کولمبیا نے سفارتی کشیدگی کے باعث اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق کولمبیا میں صدر پیٹرو کیخلاف مبینہ سازش پر تعلقات بگڑے جس کے بعد دونوں ممالک نے اپنے سفیروں کو وطن واپس بلا لیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کولمبیا حکومت کے بےبنیاد اور قابل مذمت بیانات پر ردعمل دیا، تعلقات کی موجودہ صورتحال پر تشویش مزید اقدامات زیرِغور ہیں۔ کولمبیا کی وزیرخارجہ نے بھی اختلافات پر استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر پیٹرو کی جانب سے حالیہ فیصلے ذاتی اور اصولوں کے منافی ہیں۔ کولمبیا کے استغاثہ نے صدر پیٹرو کیخلاف مبینہ بغاوت کی سازش کی تحقیقات شروع کر دیں۔ جنوری میں امریکا نے کولمبیا کے پناہ گزینوں کی واپسی روکنے پر قونصلر خدمات معطل کی تھیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر 50فیصد تک ٹیرف لگانے کی دھمکیاں بھی دے چکے ہیں۔ کولمبیا نے امریکا کی جانب سے مطلوب 2 باغی رہنماؤں کی حوالگی سے بھی انکار کیا ہے۔
Source: social media
برطانیہ میں لیبر پارٹی کو بڑا دھچکا
جنگ کے بعد پہلی بین الاقوامی فضائی کمپنی کی پرواز کی تہران ایئرپورٹ پر لینڈنگ
جرمنی کا افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ، اقوامِ متحدہ کی جانب سے تنقید
غزہ کے لوگ جنہم سے گزر چکے ہیں، میں ان کے لیے سلامتی چاہتا ہوں : ٹرمپ
امریکا میں طیارہ لینڈنگ کے دوران جنگل میں گر کر تباہ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 100 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا: اسرائیل
زیمبیا: جنگلی ہتھنی کا حملہ، 2 خواتین سیاح ہلاک
غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
’ہماری زبان بولتے ہیں،‘ نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کی لَو سٹوری سے جین زی متاثر