امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے، غزہ سے متعلق بہت کچھ کرنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں بہت سی امداد بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل ختم کردیا، لیکن ایران اسے دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم سے ایران سے متعلق بات کروں گا۔ امریکی صدر نے مزید کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل ختم کر دیا ہے تاہم ایران جوہری پروگرام کسی دوسرے مقام پر دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔ امریکی صدر نے بتایا ہے کہ ٹیرف معاملے پر 12 ممالک کے لیے خطوط پر دستخط کر دیے ہیں جو پیر کو ارسال کر دیے جائیں گے۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی صدرٹرمپ نے حماس کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے پابندیوں سے متعلق بات کی تھی، روسی صدر پیوٹن پابندیوں سے پریشان ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں چین کا دورہ کر سکتا ہوں یا چینی صدر امریکا کا دورہ کر سکتے ہیں۔ امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ڈیل کے بہت قریب ہیں۔
Source: social media
برطانیہ میں لیبر پارٹی کو بڑا دھچکا
جنگ کے بعد پہلی بین الاقوامی فضائی کمپنی کی پرواز کی تہران ایئرپورٹ پر لینڈنگ
جرمنی کا افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ، اقوامِ متحدہ کی جانب سے تنقید
غزہ کے لوگ جنہم سے گزر چکے ہیں، میں ان کے لیے سلامتی چاہتا ہوں : ٹرمپ
امریکا میں طیارہ لینڈنگ کے دوران جنگل میں گر کر تباہ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 100 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا: اسرائیل
زیمبیا: جنگلی ہتھنی کا حملہ، 2 خواتین سیاح ہلاک
غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
’ہماری زبان بولتے ہیں،‘ نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کی لَو سٹوری سے جین زی متاثر