International

روس پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام

روس پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام

یورپی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے روس پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ ڈچ اور جرمن خفیہ اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بڑھا دیا ہے روسی افواج نےممنوعہ کیمیکل’’کلوروپکرن‘‘ کا استعمال کیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کلوروپکرن سانس روکنے والا خطرناک کیمیکل ہے۔ ڈچ وزیردفاع نے کہا کہ کلوروپکرن ڈرون کے ذریعے یوکرینی مورچوں پر پھینکا جا رہا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے یورپی خفیہ اداروں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرینی فوجیوں سے کلوروپکرن برآمد ہوا۔ روس اوریوکرین دونوں نے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی تردید کی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments