افریقی ملک زیمبیا میں جنگلی ہتھنی نے 2 خواتین سیاحوں کو کچل دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق سیاحوں کی ہلاکت کا واقع زیمبیا کے مشرقی صوبے میں واقع نیشنل پارک میں پیش آیا جہاں یہ خواتین سیاح چہل قدمی کر رہی تھیں۔ مقامی پولیس کمشنر نے بتایا کہ 68 سالہ ایسٹن جینٹ ٹیلر کا تعلق برطانیہ سے جبکہ 67 سالہ الیسن جین ٹیلر کا تعلق نیوزی لینڈ سے تھا، ان دونوں پر ایک ہتھنی نے حملہ کیا جو اپنے بچے کے ساتھ تھی۔ پولیس کے مطابق خواتین کے ساتھ موجود سفاری گائیڈ نے ہاتھیوں کے حملے کو روکنے کی کوشش میں فائرنگ کی جس سے ہتھنی زخمی ہوگئی تاہم گائیڈ پھر بھی خواتین کو حملے میں نہ بچا سکا۔ گزشتہ سال بھی یہاں ہاتھیوں کے حملوں کے دو مختلف واقعات میں 2 امریکی سیاح ہلاک ہوئے تھے۔
Source: social media
برطانیہ میں لیبر پارٹی کو بڑا دھچکا
جنگ کے بعد پہلی بین الاقوامی فضائی کمپنی کی پرواز کی تہران ایئرپورٹ پر لینڈنگ
جرمنی کا افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ، اقوامِ متحدہ کی جانب سے تنقید
غزہ کے لوگ جنہم سے گزر چکے ہیں، میں ان کے لیے سلامتی چاہتا ہوں : ٹرمپ
امریکا میں طیارہ لینڈنگ کے دوران جنگل میں گر کر تباہ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 100 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا: اسرائیل
زیمبیا: جنگلی ہتھنی کا حملہ، 2 خواتین سیاح ہلاک
غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
’ہماری زبان بولتے ہیں،‘ نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کی لَو سٹوری سے جین زی متاثر