نواسہ رسول کی شب شہادت، شب عاشور کی آمد پر ایران عراق اور برصغیر پاکستان و ہندستان میں عزاداری و سوگواری کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ گیا ہے۔ ایران کی اگر بات کی جائے تو اس سال کا محرم گزشتہ برسوں کی بنسبت کچھ منفرد ہی نظر آ رہا ہے۔ محرم سے قبل صیہونی دہشتگردی کے نتیجے میں ہونے والی سیکڑوں شہادتوں نے اس بار کے محرم کو خاص جوش اور حرارت عطا کر دی ہے۔ ’ایرانِ حسین تاابد پیروز است‘ کے سلوگن کے ساتھ ایران اس سال اپنے مولا و آقا سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کا سوگ منا رہا ہے۔ آج نو محرم الحرام کی مخصوص مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ پورے ملک میں جاری رہا اور اس وقت مشہد مقدس، قم دارالحکومت تہران کے علاوہ سبھی چھوڑے بڑے شہریوں، قریوں میں شب عاشور کی مجالس اور جلوسہائے عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ حسینی عشق و عقیدت کی معراج اس وقت کربلائے معلی میں دیکھنے کو مل رہی ہے جہاں نواسہ رسول حضرت امام حسین اور علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہم السلام کے روضہ ھای مبارک، بین الحرمین اور اطراف کی سڑکیں ماتمی دستوں، زائروں اور عزاداروں سے لبریز ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا بھر سے بہت بڑی تعداد میں زائرین، کربلائے معلی پہنچے ہیں جن میں ہندوستان اور پاکستان کے ہزاروں زائرین بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان اور ہندوستان میں بھی آج نو محرم کی مناسبت سے حسین کے چاہنے والوں نے پڑی شان و شوکت کے ساتھ مجالس، سینہ زنی نوحہ ماتم اور جلوسہائے عزا کی شکل میں کربلا والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس وقت شب عاشور کے آتے ہی حرارتِ عزا میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ سمیت پورے پاکستان میں نواسہ رسول کے دلدادہ سوگواری میں مصروف ہیں۔ اُدھر ہندوستان کے مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب تک سبھی چھوٹے بڑے شہروں منجملہ لکھنؤ، ممبئی، حیدرآباد، بنگلور، پٹنہ، کولکتہ اور خاص طور پر خطہ کشمیر میں شید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والے اپنی والہانہ عقیدت و الفت کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ مکتب کربلا کے ساتھ تجدید عہد کر رہے ہیں۔ بعض علاقوں سے اطلاعات ہیں کہ سخت گرمی کے پیش نظر بلا تفریق مذہب و ملت عزاداروں نے رہگزروں کے لئے سبیلیں بھی لگائی ہیں۔ یاد رہے کہ کل بروز اتوار ایران، عراق، پاکستان ہندوستان اور بعض دیگر ملکوں میں یوم عاشور ہے۔
Source: social media
امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارش سے تباہی؛ 50 شہری ہلاک، کئی لاپتا
اسپین: غلطی سے فائر الارم بجنے پر مسافروں نے جہاز سے چھلانگ لگادی، 18 زخمی
پیرس: دریائے سین میں 100 سال کی پابندی کے بعد شہریوں کو نہانے کی اجازت
آسٹریا: الپس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک
چین سے ٹک ٹاک معاہدے پر بات چیت کا آغاز کریں گے: ٹرمپ
اسرائیل نے یمن سے داغا گیا حوثی میزائل ناکام بنا دیا
ایردوآن کو امریکی ایف-35 پروگرام میں ترکیہ کی دوبارہ مرحلہ وار شمولیت کا یقین
اسرائیلی حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید، 9 امدادی مراکز پر شہید کیے گئے
ٹیکساس، بدترین سیلابی صورتحال، حادثات میں 27 ہلاک، 20 لڑکیاں لاپتا
کیا چینی صدر شی جنپنگ غائب ہو گئے! چین میں اقتدار بدلنے کی چہ می گوئیاں ہو گئیں شروع
اسرائیل اب تجاویز قبول کرے ورنہ ہم نئی جنگ کے لیے تیار ہیں، حماس کمانڈر
ایرانی جوہری پروگرام کسی اور مقام سے شروع ہو سکتا ہے: ٹرمپ
شب عاشور کی آمد پر ایران، پاکستان اور ہندستان سمیت دنیا بھر میں شہدائے کربلا کی عزاداری
’ہماری زبان بولتے ہیں،‘ نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کی لَو سٹوری سے جین زی متاثر