ایک صدی بعد پیرس کے شہریوں اور سیاحوں کو دریائے سین میں نہانے کی اجازت مل گئی ہے، فرانس کی حکومت نے پیرس کے دریائے سین میں 1923 میں شہریوں کے نہانے پر عائد کی گئی پابندی ختم کردی، جو ایک تاریخی موقع اور ماحولیاتی تبدیلی کی کامیاب علامت ہے۔ 1.4 ارب یورو کی لاگت سے مکمل کیے گئے صفائی منصوبے کے بعد یہ دریا اب تیراکی کے قابلِ قرار دیا گیا ہے، ہفتے کے روز تین مقامات عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی حکومت کی جانب سے پابندی ہٹاتے ہی پیرس کے شہری دریائے سین میں امڈ آئے، دریائے سین میں تین اطراف سے ایک ہزار سے زائد تیراک روزانہ داخل ہو پائیں گے۔ شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہترین فیصلہ ہے اور ایفل ٹاور کے قریب اس دریا میں تیراکی کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگست کے آخر تک مخصوص عمر (10 یا 14 سال) کے افراد کو بھی مقررہ اوقات میں مفت تیراکی کی اجازت دی جائے گی اور لائف گارڈز بھی تعینات ہوں گے۔ یاد رہے کہ 1923ء سے آلودگی اور کشتیوں کی آمد و رفت کی وجہ سے دریائے سین میں نہانا غیر قانونی تھا۔ سین نے 2024ء کے پیرس اولمپکس میں مرکزی کردار ادا کیا، خاص طور پر افتتاحی تقریب، ٹرائیتھلون اور اوپن واٹر تیراکی جیسے مقابلوں میں، اگرچہ شدید بارش کے باعث کچھ مقابلے مؤخر ہوئے، تاہم مجموعی طور پر پانی کی کوالٹی یورپی معیار کے مطابق رہی۔
Source: social media
ٹرمپ کے گولف کورس کے قریب فضائی حدود میں طیارے کا داخلہ، ایف-16 کی جانب سے مداخلت
غزہ میونسپلٹی: ہزاروں خاندان ایک ہفتے سے پانی سے محروم ہیں
اسرائیل نے یمن سے داغا گیا حوثی میزائل ناکام بنا دیا
اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نے مغربی کنارے کے کیمپوں میں گھر مسمار کر دیئے
امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارش سے تباہی؛ 50 شہری ہلاک، کئی لاپتا
چین سے ٹک ٹاک معاہدے پر بات چیت کا آغاز کریں گے: ٹرمپ
بہار کے ووٹروں کو ملی بڑی راحت، اب فارم کے ساتھ دستاویزات جمع کرانا نہیں ہوگالازمی،بی ایل او کریں گے سبھی کام
غزہ میں مزاحمت کاروں کا حملہ، ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
امریکی کنٹریکٹرز غزہ میں بھوکے فلسطینیوں پر گولی چلا رہے: تحقیقات میں انکشاف
سعودی عرب اور انڈونیشیا کے درمیان 27 بلین ڈالر کے معاہدے
اسرائیلی حملے میں انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر خاندان کے متعدد افراد سمیت ہلاک: غزہ وزارتِ صحت
برطانوی ایئر فورس بیس میں دخل اندازی کرنے والے افراد پر دہشت گردی کا چارج لگ گیا
صومالیہ میں ملٹری ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، متعدد ہلاک
غزہ: امریکی کنٹریکٹرز کا بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر گولیاں چلانے کا انکشاف