International

چین سے ٹک ٹاک معاہدے پر بات چیت کا آغاز کریں گے: ٹرمپ

چین سے ٹک ٹاک معاہدے پر بات چیت کا آغاز کریں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا پیر یا منگل سے چین کے ساتھ ٹک ٹاک کے ممکنہ معاہدے پر بات چیت شروع کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کی فروخت کے حوالے سے امریکا کے پاس تقریباً ایک معاہدہ موجود ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم پیر یا منگل کو ممکنہ طور پر چینی صدر شی جن پنگ یا ان کے کسی نمائندے سے بات چیت کا آغاز کریں گے، ہمارے پاس کافی حد تک ایک معاہدہ موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں پُرامید تو نہیں کہ چین اس معاہدے کو قبول کرے گا، لیکن مجھے لگتا ہے ایسا ہوگا، میری اور صدر شی جن پنگ کی اچھی دوستی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ معاہدہ چین کے لیے بھی اچھا ہے اور ہمارے لیے بھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صدر ٹرمپ نے چین کی کمپنی بائٹ ڈانس کو امریکا میں ٹک ٹاک کے اثاثے فروخت کرنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن 17 ستمبر تک بڑھا دی تھی۔ اس سال ایک منصوبہ تیار کیا گیا تھا جس کے تحت ٹک ٹاک کی امریکی سرگرمیوں کو ایک نئی امریکی کمپنی میں منتقل کر کے اسے امریکی سرمایہ کاروں کی اکثریتی ملکیت اور انتظام میں دیا جانا تھا، لیکن بعد ازاں اس پر عمل درآمد روک دیا گیا کیونکہ چین نے اشارہ دیا تھا کہ وہ اس منصوبے کی منظوری نہیں دے گا، خاص طور پر ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کے بعد۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments