امریکی ریاست ٹیکساس میں تیز ہواؤں، شدید بارشوں کے بعد بدترین سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں 27 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 20 سے زائد لڑکیاں سیلابی ریلے میں لاپتا ہوگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ کاؤنٹیز کے رہائشی علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، موسلادھار بارش سے دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرکاؤنٹی میں دریا کنارے سمر کیمپ میں 20 سے زائد لڑکیاں سیلابی ریلے میں لاپتا ہوگئیں، جن کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلابی صورتحال پر ٹیکساس کی کئی کاؤنٹیز میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس میں سیلابی صورتحال پر کہا کہ حکومت، ریاستی اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کو سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے بھیجا ہے، سیلابی صورتحال سانحے کے متاثرین کے اہلخانہ کےلیے میری اور خاتون اول کی دعائیں ہیں۔
Source: social media
امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارش سے تباہی؛ 50 شہری ہلاک، کئی لاپتا
اسپین: غلطی سے فائر الارم بجنے پر مسافروں نے جہاز سے چھلانگ لگادی، 18 زخمی
پیرس: دریائے سین میں 100 سال کی پابندی کے بعد شہریوں کو نہانے کی اجازت
آسٹریا: الپس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک
چین سے ٹک ٹاک معاہدے پر بات چیت کا آغاز کریں گے: ٹرمپ
اسرائیل نے یمن سے داغا گیا حوثی میزائل ناکام بنا دیا
ایردوآن کو امریکی ایف-35 پروگرام میں ترکیہ کی دوبارہ مرحلہ وار شمولیت کا یقین
اسرائیلی حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید، 9 امدادی مراکز پر شہید کیے گئے
ٹیکساس، بدترین سیلابی صورتحال، حادثات میں 27 ہلاک، 20 لڑکیاں لاپتا
کیا چینی صدر شی جنپنگ غائب ہو گئے! چین میں اقتدار بدلنے کی چہ می گوئیاں ہو گئیں شروع
اسرائیل اب تجاویز قبول کرے ورنہ ہم نئی جنگ کے لیے تیار ہیں، حماس کمانڈر
ایرانی جوہری پروگرام کسی اور مقام سے شروع ہو سکتا ہے: ٹرمپ
شب عاشور کی آمد پر ایران، پاکستان اور ہندستان سمیت دنیا بھر میں شہدائے کربلا کی عزاداری
’ہماری زبان بولتے ہیں،‘ نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کی لَو سٹوری سے جین زی متاثر