دنیا کے ممتاز کاروباری شخصیت اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ایک نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ کے قیام کا اعلان کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے اس جماعت کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیا، انہوں نے اسے امریکا میں رائج دو بڑی جماعتوں ریپبلکن اور ڈیموکریٹ کے روایتی نظام کا متبادل قرار دیا۔ اپنے پیغام میں مسک نے کہا کہ موجودہ نظام نے ملک کو کرپشن اور بدانتظامی کے ذریعے تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ایسی قیادت سامنے لائیں جو صرف طاقتور طبقے کی نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’امریکا پارٹی‘ کو اس مقصد کے تحت تشکیل دیا گیا ہے کہ وہ عوام کو حقیقی آزادی اور بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ تاہم فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آیا یہ جماعت انتخابی اداروں کے پاس باقاعدہ رجسٹرڈ ہے یا نہیں اور نہ ہی اس پارٹی کی قیادت یا تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے آئی ہے۔ ایلون مسک کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سیاسی اور معاشی پالیسیوں پر شدید اختلافات دیکھنے میں آئے تھے۔ مسک نے ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں اور ٹیکس اصلاحات پر کھل کر تنقید کی تھی، جس کے بعد دونوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم پر کروڑوں ڈالر خرچ کیے تھے اور ٹرمپ انتظامیہ میں 129 دن کام کرنے کے بعد علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
Source: social media
ٹرمپ کے گولف کورس کے قریب فضائی حدود میں طیارے کا داخلہ، ایف-16 کی جانب سے مداخلت
غزہ میونسپلٹی: ہزاروں خاندان ایک ہفتے سے پانی سے محروم ہیں
اسرائیل نے یمن سے داغا گیا حوثی میزائل ناکام بنا دیا
اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نے مغربی کنارے کے کیمپوں میں گھر مسمار کر دیئے
امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارش سے تباہی؛ 50 شہری ہلاک، کئی لاپتا
چین سے ٹک ٹاک معاہدے پر بات چیت کا آغاز کریں گے: ٹرمپ
بہار کے ووٹروں کو ملی بڑی راحت، اب فارم کے ساتھ دستاویزات جمع کرانا نہیں ہوگالازمی،بی ایل او کریں گے سبھی کام
غزہ میں مزاحمت کاروں کا حملہ، ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
امریکی کنٹریکٹرز غزہ میں بھوکے فلسطینیوں پر گولی چلا رہے: تحقیقات میں انکشاف
سعودی عرب اور انڈونیشیا کے درمیان 27 بلین ڈالر کے معاہدے
اسرائیلی حملے میں انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر خاندان کے متعدد افراد سمیت ہلاک: غزہ وزارتِ صحت
برطانوی ایئر فورس بیس میں دخل اندازی کرنے والے افراد پر دہشت گردی کا چارج لگ گیا
صومالیہ میں ملٹری ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، متعدد ہلاک
غزہ: امریکی کنٹریکٹرز کا بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر گولیاں چلانے کا انکشاف