امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئی ایجنسی قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس ایجنسی کا نام ’ایکسٹرنل ریونیو سروس‘ ہے جو امریکا کو واجب الادا بیرونی ممالک سے رقم اکٹھا کرے گی۔ اس حوالے سے نو منتخب صدر نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ بہت عرصے سے ہم نے انٹرنل ریونیو سروس (IRS) کا استعمال کرتے ہوئے اپنے لوگوں پر ٹیکس لگانے پر انحصار کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا ہے کہ کمزور تجارتی معاہدوں کے ذریعے امریکی معیشت نے خود پر ٹیکس لگاتے ہوئے دنیا کو ترقی اور خوش حالی دی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اب تبدیلی کا وقت آ گیا ہے، میں آج اعلان کر رہا ہوں کہ ٹیرف، ڈیوٹیز اور غیر ملکی ذرائع سے آنے والی تمام محصولات کو اکٹھا کرنے کے لیے ایکسٹرنل ریونیو سروس بناؤں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایکسٹرنل ریونیو سروس کا قیام 20 جنوری 2025ء کو ہو گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم ان لوگوں سے پیسے لینا شروع کر دیں گے جو تجارت کے ذریعے ہم سے پیسہ کماتے ہیں۔
Source: social media
پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ کرنے نہیں دونگا، اختیارات میرے پاس ہیں، ٹرمپ
قازقستان میں عوامی مقامات پر ’نقاب پہننے‘ پر پابندی عائد
ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے، پیوٹن
ترکیہ، گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور میگزین ایڈیٹر گرفتار
چین کا پُر اسرار ‘بلیک آؤٹ بم’ منظر عام پر آگیا
ایرانی صدر کا عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کا اعلان
امریکا نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کرلیا، روس کا خیرمقدم
حماس کا غزہ سے غداری کرنے والے یاسرابوشباب کو سرینڈر کرنے کا حکم
روس کا خوف، ڈنمارک میں خواتین کے لیے بھی لازمی فوجی سروس کا آغاز
وقت آ گیا ہے کہ غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کر لیا جائے:اسرائیلی وزیر انصاف