چین کا پُر اسرار ‘بلیک آؤٹ بم’ منظر عام پر آگیا، جو دشمن کے پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی میڈیا نے بجلی گھروں کو مفلوج کرنے والا ‘بلیک آؤٹ بم’ پیش کر دیا، چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ جس میں دشمن کے پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے والے ’بلیک آؤٹ بم‘ کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ ویڈیو میں بتایا گیا کہ یہ گرافائٹ بم فضا میں نوے چھوٹے کیپسول خارج کرتا ہے، جو زمین سے ٹکرا کر بدوبارہ اچھلتے ہیں اور پھر فضا میں پھٹ کر نہایت باریک کاربن فائبرز پھیلاتے ہیں، جو ہائی وولٹیج پاور سسٹمز کو شارٹ سرکٹ کرکے پورے علاقے کو اندھیرے میں دھکیل سکتے ہیں۔ ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ ہتھیار دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کو مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تقریباً 10 ہزار مربع میٹر تک کا بجلی کے انفراسٹرکچر کو ناکارہ بناسکتا ہے۔ نشریاتی ادارے نے ہتھیار کی اصل پہچان اور نام کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی اور اسے صرف ایک ’پراسرار قسم کا مقامی ساختہ میزائل‘ قرار دیا گیا۔ خیال رہے کہ ماضی میں امریکی فوج عراق اور سربیا میں بجلی گھروں اور بجلی کے انفراسٹرکچر کے خلاف اس قسم کے ہتھیار استعمال کرچکی ہے۔
Source: social media
جاپان نے ممکنہ ’میگا زلزلے‘ کیلئے تیاری کرلی، کم از کم 3لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ
برطانیہ میں پانی کا بحران، 135 سال کا خشک ترین موسم ریکارڈ
کویتی خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ
سوئٹزرلینڈ کی جنیوا میں غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے دفتر کو بند کرنے کے لیے کارروائی
سعودی عرب کی مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے اعلان کی شدید مذمت
ایٹمی جنگ چھڑ گئی تو دنیا میں صرف کونسی دو جگہیں محفوظ رہیں گی؟
جاپان نے ممکنہ ’میگا زلزلے‘ کیلئے تیاری کرلی، کم از کم 3لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ
ایران پر ایٹم بم کے تبصرے کے بعد ہیروشیما کے میئرکی ٹرمپ کو دورے کی دعوت
غزہ میں فائر بندی کے لیے ثالثی ممالک سے موصولہ تجاویز زیر غور ہیں : حماس
ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون روکنا ناقابل قبول ہے، امریکا
امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ: ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ
انڈونیشیا، کشتی ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک اور 43 لاپتہ
یونان میں جنگل کی آگ بے قابو، نقل مکانی شروع
میکسیکو سے غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والوں کے حق میں وفاقی کورٹ کا بڑا فیصلہ