غزہ میں جنگ بندی سے متعلق ہونے والی پیشرفت پر حماس کا ردعمل آگیا۔ فلسطینی گروپ کا کہنا ہے کہ وہ ثالثوں کی طرف سے جنگ بندی کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے اور ایک ایسا معاہدہ تلاش کیا جارہا ہے جس سے جنگ کے خاتمے اور غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کو واپس لینے کا باعث بنے۔ حماس کے عہدیدار طاہر النونو نے کہا کہ گروپ کسی معاہدے تک پہنچنے کے بارے میں "تیار اور سنجیدہ” ہے اور ہر اس اقدام کو قبول کرے گا جو واضح طور پر جنگ کے مکمل خاتمے کا باعث بنتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر رضا مند ہوگیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے نمائندوں نےاسرائیلیوں سے طویل اور نتیجہ خیز ملاقات کی ہے جس کے بعد اسرائیل نے 60 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر اتفاق کیاہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم جنگ کے خاتمے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کریں گے، قطر اور مصر فریقین کو امن معاہدے کی پیشکش کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ حماس اس ڈیل کو مشرق وسطیٰ کی بھلائی کیلئے قبول کرے گی۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قطر نے جنگ بندی کی شرائط حماس کو بھجوا دیں، حماس جنگ بندی کی شرائط مانے گا یا نہیں، یہ فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
Source: social media
جاپان نے ممکنہ ’میگا زلزلے‘ کیلئے تیاری کرلی، کم از کم 3لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ
برطانیہ میں پانی کا بحران، 135 سال کا خشک ترین موسم ریکارڈ
کویتی خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ
سوئٹزرلینڈ کی جنیوا میں غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے دفتر کو بند کرنے کے لیے کارروائی
سعودی عرب کی مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے اعلان کی شدید مذمت
ایٹمی جنگ چھڑ گئی تو دنیا میں صرف کونسی دو جگہیں محفوظ رہیں گی؟
برطانیہ میں پانی کا بحران، 135 سال کا خشک ترین موسم ریکارڈ
ایران پر ایٹم بم کے تبصرے کے بعد ہیروشیما کے میئرکی ٹرمپ کو دورے کی دعوت
غزہ میں فائر بندی کے لیے ثالثی ممالک سے موصولہ تجاویز زیر غور ہیں : حماس
ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون روکنا ناقابل قبول ہے، امریکا
امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ: ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ
انڈونیشیا، کشتی ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک اور 43 لاپتہ
یونان میں جنگل کی آگ بے قابو، نقل مکانی شروع
میکسیکو سے غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والوں کے حق میں وفاقی کورٹ کا بڑا فیصلہ