International

پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ کرنے نہیں دونگا، اختیارات میرے پاس ہیں، ٹرمپ

پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ کرنے نہیں دونگا، اختیارات میرے پاس ہیں، ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک کی میئرشپ کے امیدوار زہران ممدانی کیخلاف کھل کرمیدان میں آگئے کہا کہ ایک پاگل کمیونسٹ کونیویارک تباہ کرنےنہیں دوں گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر زہران ممدانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمیونسٹ شدت پسند نیویارک تباہ نہیں کر سکتا، عوام یقین رکھیں اختیارات میرے پاس ہیں، عوام اس بات کا یقین رکھیں کہ سارے کارڈز میرے ہاتھ میں ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نیویارک سٹی کو بچاؤں گا، نیویارک کو دوبارہ عظیم اور خوبصورت بناؤں گا، امریکا کو جیسےعظیم بنایا ویسے نیویارک کو بھی بناؤں گا۔ نیویارک میئر کیلئے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار ظہران ممدانی نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پوسٹ میں امریکی صدر کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ امریکی صدر نے مجھے گرفتار کرنے، میری شہریت چھیننے، قید میں ڈالنے اور ملک بدر کرنے کی دھمکی دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ "یہ دھمکی اس لیے نہیں کہ میں نے کوئی قانون توڑا ہے بلکہ اس لیے کہ میں دہشت زدہ کرنے والے (آئی سی ای) امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے خلاف ہوں” نیویارک کی مئیرشپ کے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ٹرمپ کی ناراضگی صرف ہماری جمہوریت پر حملہ نہیں بلکہ نیو یارک میں رہنے والے ہر شہری کو پیغام ہے، ہم اس دھمکی کو قبول نہیں کریں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments