ڈھاکا: بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو توہین عدالت کیس میں 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو بدھ کو توہین عدالت کیس میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے، بنگلادیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) نے توہین عدالت کیس میں حسینہ واجد کو مجرم قرار دے دیا۔ ڈھاکا ٹریبون کے مطابق جسٹس محمد غلام مرتضیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا ہے، مبینہ آڈیو لیک میں شیخ حسینہ کو اپنی جماعت عوامی لیگ کے طلبہ وِنگ چھاترا لیگ کے مقامی رہنما شکیل سے یہ کہتے سنا گیا کہ میرے خلاف 227 مقدمات ہیں، اس لیے دو سو ستائیس لوگوں کو مارنے کا لائسنس مل گیا ہے۔ عوامی لیگ کی معزول رہنما شیخ حسینہ تقریباً ایک سال قبل ملک سے فرار ہو گئی تھیں، تب سے یہ پہلی سزا ہے جو انھیں کسی کیس میں سنائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹریبونل نے اسی کیس میں گائبندھا کے گوبند گنج کے شکیل اکند بلبل کو بھی 2 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ رواں سال جون میں انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل کے استغاثہ نے حسینہ واجد پر گزشتہ سال بڑے پیمانے پر احتجاج کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات عائد کیے تھے۔ آئی سی ٹی کے چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے الزام لگایا کہ حسینہ نے اپنی حکومت کے خلاف مظاہروں پر باقاعدہ طور کے حملے کا منصوبہ بنایا۔ اقوام متحدہ کے حقوق کے دفتر کی رپورٹ کے مطابق 15 جولائی سے 15 اگست 2024 کے درمیان تقریباً 1400 افراد مارے گئے، ماضی کی حکومت کے خاتمے کے بعد بھی انتقامی تشدد جاری رہا۔ تاہم حسینہ نے تاہم تمام الزامات کی تردید کی ہے، انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ ان الزامات سے بری ہونے کے لیے دلائل پیش کریں گی۔
Source: social media
جاپان نے ممکنہ ’میگا زلزلے‘ کیلئے تیاری کرلی، کم از کم 3لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ
برطانیہ میں پانی کا بحران، 135 سال کا خشک ترین موسم ریکارڈ
کویتی خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ
سوئٹزرلینڈ کی جنیوا میں غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے دفتر کو بند کرنے کے لیے کارروائی
سعودی عرب کی مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے اعلان کی شدید مذمت
ایٹمی جنگ چھڑ گئی تو دنیا میں صرف کونسی دو جگہیں محفوظ رہیں گی؟
میکسیکو سے غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والوں کے حق میں وفاقی کورٹ کا بڑا فیصلہ
انٹرنیشنل ایئرلائن پر سائبر حملہ، لاکھوں صارفین کا ذاتی ڈیٹا چوری
ایران پر ایٹم بم کے تبصرے کے بعد ہیروشیما کے میئرکی ٹرمپ کو دورے کی دعوت
غزہ میں فائر بندی کے لیے ثالثی ممالک سے موصولہ تجاویز زیر غور ہیں : حماس