پٹنہ، 11 جون : راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے قومی صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو نے آج اپنا یوم پیدائش 78 پاﺅنڈ کا کیک کاٹ کر منایا۔مسٹر یادوکی 78 ویں سالگرہ مسز رابڑی دیوی کی رہائش گاہ 10 سرکلر روڈ پر منائی گئی۔ اس موقع پر مسٹر یادو نے خاندان، لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ کیک کاٹا۔ انہوں نے تمام لوگوں کو اپنے ہاتھوں سے کیک کھلایا اور مبارکباد یاںقبول کیں۔ اس موقع پر مسٹر یادو نے کہا کہ ہم سب کو غریبوں، مظلوموں، محروموں کے درمیان جاکر کام کرنا چاہئے اور انہیں گلے لگا کر عزت کا احساس دلانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گنگا جمنی تہذیب اور بھائی چارے کے ماحول کو مضبوط کرنے کے لیے تمام لوگوں کو مل کر کام کرنا چاہیے ، ہمیں سماجی انصاف اور سیکولرازم کے دھارے کو مضبوط کرنے کے لیے ہر سطح پر چوکنا رہنا ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے کہا کہ پارٹی لیڈران اور کارکنان کے ذریعہ ریاست بھر میں غریبوں اور دلت ٹولوں اور محلوں میں ایک ساتھ کھانا کھانے ، تدریسی مواد تقسیم کرنے کے ساتھ درخت لگا کرسماجی انصاف کے دھارے کو مضبوط کرنے کے ان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ مسز رابڑی دیوی، قومی نائب صدر ادے نارائن چودھری، قومی پرنسپل جنرل سکریٹری عبدالباری صدیقی، قومی چیف ترجمان پروفیسر منوج کمار جھا، سابق ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر رام چندر پوروے ، سابق وزیر منگنی لال منڈل، قومی جنرل سکریٹری بھولا یادو، بینو یادو، ابھے سنگھ، قومی خزانچی ڈاکٹر سنیل کمار سنگھ ، ریاستی نائب صدر اشوک کمار سنگھ، ڈاکٹر ونود کمارید ویندو، ریاستی خزانچی محمد کامران، رکن قانون ساز کونسل قاری محمد صہیب، ایم ایل اے ونے کمار یادو، ششی بھوشن سنگھ، ریاستی چیف ترجمان شکتی سنگھ یادو، ریاستی ترجمان اعجاز احمد، ساریکا پاسوان، ارون کمار یادو، پرمود کمار سنہا، سابق ایم ایل اے مسز سویٹی سیما ہیمبرم سمیت دیگر نامور لیڈران موجود تھے ۔
Source: uni news
‘ٹیگور کے آبائی گھر پر حملہ، بنگلہ ثقافتی ورثے کو مٹانے کی کوشش’
راجہ رگھونشی قتل کیس: سونم نے حادثہ یا خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی، تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات
مئی میں خوردہ مہنگائی 2.82 فیصد ، چھ سال کی کم ترین سطح پر
پاکستان حقیقت میں کیا ہے ، اس کا ریکارڈ بالکل واضح ہے :رندھیر جیسوال
احمد آباد طیارہ حادثہ: جہاز میں سوار خوشبو شادی کے بعد پہلی بار شوہر سے ملنے لندن جا رہی تھیں
اوڈیشہ کے بھدرک میں انٹرنیٹ خدمات 24 گھنٹے کے لیے معطل
پنجاب میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کے قتل کے الزام میں دو نہنگ گرفتار
ووٹر لسٹ تخمینوں پر نہیں، رجسٹریشن فارم کی بنیاد پر بنائی جاتی ہے : الیکشن کمیشن
ایئر انڈیا نے مسافروں کے رشتہ داروں کے لیے پروازوں کا انتظام کیا
احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ اڑان بھرتے ہی میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گر کر تباہ، تعداد اموات ڈھائی سو پار
احمد آباد طیارہ حادثے کی ممکنہ وجوہات کیا ہو سکتی ہیں؟
حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی سیٹ نمبر الیون اے کا ’زندہ بچ جانے والا مسافر‘ ہسپتال میں زیر علاج
برطانوی ایجنسی ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے بھیجے گی اپنی ٹیم، امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کی مدد کی پیش کش
پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ