بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کے معروف اداکار رندیپ ہودا نے 2019 میں اس وقت عالیہ بھٹ کا دفاع کیا تھا جب بالی ووڈ کی متنازع بیانات کے دینے حوالے سے معروف اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے عالیہ کو ان کی فلم گلی بوائے میں ان کے کام پر معمولی اور اوسط درجے کی اداکارہ قرار دیا تھا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران 47 سالہ رندیپ کا کہنا تھا کہ فلم ہائی وے کی تیاری کے دوران میرا عالیہ کے ساتھ ایک روحانی تعلق قائم ہوا، مجھے نہیں معلوم کہ اب بھی یہ وہی تعلق ہے۔ انہوں نے کہا بس عالیہ کے ساتھ یہ سارا معاملہ ہے۔ رندیپ نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ عالیہ ہمیشہ کوشش کرتی ہے کہ کچھ نیا کرے، اسی لیے میں کنگنا کی جانب سے عالیہ کو ہدف بنانے پر بالکل اصل بنیاد پر اس کے لیے کھڑا ہوا۔ یاد رہے کہ رندیپ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم سواتنتریا ویر سوارکر میں نظر آئے، جبکہ انہوں نے ہدایتکار امتیاز علی کی 2014 کی فلم ہائی وے میں عالیہ کے ساتھ مرکزی رول ادا کیا تھا۔
Source: Social Media
کوریا کی 24 سالہ معروف اداکارہ کی گھر سے لاش برآمد
صرف 2 گھنٹے سوتا ہوں، جیل میں 8 گھنٹے سوتا تھا: سلمان خان
پاپ گلوکارہ شکیرا کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل
امیتابھ بچن کے داماد نکھل نندا پر دھوکا دہی اور خودکشی پر اکسانے کا الزام، مقدمہ درج
شادی کی تیاریاں؟ کیرتی سینن کی بوائے فرینڈ کے والدین سے ملاقات
آشا بھوسلے نے مرنے سے پہلے اپنی آخری خواہش بتا دی