Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر کینیا کی میراتھون رنر پیریز جیپچرچر پر تین سال کی پابندی عائد

Admin
By Admin
Nov 20, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر کینیا کی میراتھون رنر پیریز جیپچرچر پر تین سال کی پابندی عائد
ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر کینیا کی میراتھون رنر پیریز جیپچرچر پر تین سال کی پابندی عائد — November 20, 2026
ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر افریقی ملک کینیا کی میراتھون رنر پیریز جیپچرچر پر تین سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیریز جیپچرچر سے سڈنی میراتھون 2026 کا ٹائٹل بھی واپس لے لیا گیا۔ ان کا سڈنی میراتھون سے قبل لیا گیا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

کینین ایتھلیٹ کے نمونے میں ممنوعہ دوا ای پی او کی موجودگی پائی گئی ہے۔ پیریز جیپچرچر کا ڈوپ ٹیسٹ اگست میں سڈنی روانگی سے قبل کینیا میں لیا گیا تھا۔

ایتھلیٹکس انٹیگریٹی یونٹ نے پیریز جیپچرچر پر تین سال کی پابندی کی تصدیق کردی۔

یونٹ کا کہنا ہے کہ پیریز جیپچرچر نے ابتدائی طور پر ممنوعہ دوا کے استعمال سے انکار کیا تھا، تاہم بعد میں کینین ایتھلیٹ نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی تسلیم کرلی۔

وہ اولمپک اور عالمی چیمپئن ہونے کے ساتھ چار ورلڈ میراتھون میجرز جیت چکی ہیں جبکہ نیویارک، بوسٹن، لندن اور سڈنی میراتھون میں کامیابیاں بھی حاصل کی تھیں۔

پیریز جیپچرچر کی نااہلی کے بعد آئرین چیپٹائی سڈنی میراتھون 2026 کی فاتح قرار دے دیے گئے۔

تاہم یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پیریز جیپچرچر کا سڈنی میراتھون کے روز لیا گیا ڈوپ ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

ایتھلیٹکس انٹیگریٹی یونٹ کا کہنا ہے کہ مقابلوں سے قبل ڈوپ ٹیسٹنگ شفاف کھیل کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہے۔

خیال رہے کہ کینیا کے 140 سے زائد ایتھلیٹس کو 2017 سے ڈوپنگ خلاف ورزیوں پر سزائیں دی جاچکی ہیں۔

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر افریقی ملک کینیا کی میراتھون رنر پیریز جیپچرچر پر تین سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn