عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد برطانوی حکومت نے میانمار کےخلاف سخت اقدام اٹھا دیا۔
برطانوی حکومت نے میانمار کے دفاعی اتاشی کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ کا کہنا ہے کہ میانمار کے دفاعی اتاشی کو برطانیہ سے نکالا جا رہا ہے۔
برطانوی حکومت نے میانمار کے ناظم الامور کو بھی طلب کر لیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے ذمہ داروں کو جوابدہ بنایا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف آئندہ چند روز میں مزید اقدامات کا اعلان کریں گے۔
مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان نے میانمار کی فوج پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ بھی کی اہے۔ لیبرپارٹی کی رکن پارلیمنٹ روشن آراعلی اور کنزرویٹو رکن جیریمی ہنٹ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ عالمی برادری روہنگیا مسلمانوں کو مزید مظالم سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے، میانمار کی فوج کیخلاف باقاعدگی سے نئی پابندیاں عائد کی جائیں۔
روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد لانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے 15رکنی بینچ نے 6 کے مقابلے 9 ووٹوں سے فیصلہ سنایا۔
عالمی عدالت نے فیصلے میں کہا کہ میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظالم ڈھائے، میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے شواہد بڑے پیمانے پر تباہ کیےگئے۔
عالمی عدالت نے فیصلہ دیا کہ میانمار حکومت نسل کشی کے واقعات کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو سزا دینے میں بھی ناکام رہا۔
عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد برطانوی حکومت نے میانمار کےخلاف سخت اقدام اٹھا دیا۔...
Source: Admin