سعودی سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کے حملے میں ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کے ایک ٹاور کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا اس حملے میں ٹاور کی کئی منزلوں اور ملحقہ عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سول ڈیفنس نے بیان میں کہا کہ شہری املاک کو دانستہ نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ حوثی ملیشیا کے خطرناک رویے کی عکاسی کرتا ہے۔
واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے۔ طے شدہ طریقہ کار پر عملدرآمد کیا گیا۔
اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ جمعرات کی علی الصباح یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے دارالحکومت ریاض کی طرف داغا گیا ایک میزائل فضا میں تباہ کر دیا گیا۔
سعودی قیادت میں قائم اتحاد کا کہنا تھا میزائل کا ملبہ گرنے کے بعد ممکنہ مادی نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس دوران دارالحکومت میں زور دار دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔
صبح تقریباً 5 بج کر 20 منٹ پر سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض کو نشانہ بنانے کے لیے داغے گئے میزائل کے خطرے سے نمٹ لیا ہے۔
سعودی سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کے حملے میں ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کے ایک ٹاور کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا اس حملے میں ٹا...
Source: Admin