Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

معائنہ کاروں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: جوہری ایجنسی میں ایرانی مندوب کا بیان

Admin
By Admin
Nov 20, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

معائنہ کاروں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: جوہری ایجنسی میں ایرانی مندوب کا بیان
معائنہ کاروں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: جوہری ایجنسی میں ایرانی مندوب کا بیان — November 20, 2026
ایران نے ایک بار پھرعالمی جوہری توانائی ایجنسی پر تنقید کی ہے۔ ویانا میں ایرانی مندوب رضا نجفی نے ایجنسی کے معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے اپنے ملک کے انکار کی وجوہات کا جواز اس دعوے کے ساتھ پیش کیا کہ ایجنسی کی جمع کردہ معلومات کو نئے حملے کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

رضا نجفی نے "ایکس" پر اپنے اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ایران نے آج بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایک واضح پیغام دیا ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ آپ جوہری تنصیبات پر بمباری نہیں کر سکتے اور مزید حملے کرنے کی دھمکیاں جاری رکھتے ہوئے پھر درست معلومات اور معائنہ کاروں کے لیے غیر محدود رسائی کا مطالبہ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایجنسی کی جمع کردہ معلومات معاہدوں کے دائرہ کار میں استعمال ہو سکتی ہیں لیکن یہ یقینی ہے کہ انہیں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مزید حملے کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کوئی بھی بین الاقوامی ذمہ داری قومی سلامتی کی قیمت پر غیر مشروط تعاون کی ضمانت نہیں دیتی۔ مزید برآں ان کی رائے تھی کہ بورڈ آف گورنرز کو معاہدوں کے تابع ایرانی جوہری تنصیبات پر وسیع فوجی حملوں اور حملوں کے اعادے کی کھلی دھمکیوں سے نمٹنا چاہیے، بصورت دیگر وہ اپنی ساکھ کھو دے گا۔

جوہری ایجنسی نے حال ہی میں ایک سے زائد مرتبہ اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ گزشتہ فروری میں جنگ چھڑنے کے بعد سے بمباری کا نشانہ بننے والی جوہری تنصیبات کا دورہ اور معائنہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے اور ان تنصیبات کی صورتحال کی واضح تصویر تشکیل دینے کے لیے معائنہ کاروں کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب تہران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ایجنسی نے واضح الفاظ میں اس کے خلاف جنگ کی مذمت نہیں کی۔ ایران نے ایجنسی کے اس موقف کو واضح جانبداری اور اپنے خلاف جنگ کی بالواسطہ تائید قرار دیا۔

اس نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ جنگ کے نتیجے میں ہونے والا نقصان فی الوقت بین الاقوامی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو ان تنصیبات میں داخل ہونے سے روکتا ہے۔

ایران نے ایک بار پھرعالمی جوہری توانائی ایجنسی پر تنقید کی ہے۔ ویانا میں ایرانی مندوب رضا نجفی نے ایجنسی کے معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے اپنے ملک کے...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn