تہران: ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی پر ایران کا عمان سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں داخل ہونے اور وہاں سے نکلنے والے بحری جہازوں کے لیے مقرر کردہ ’’محفوظ‘‘ گزرگاہوں کے جغرافیائی مقامات پر اتفاق کر لیا ہے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق اسماعیل بقائی نے بتایا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ ان راستوں کے نشان زد مقامات (کوآرڈنیٹس) متعلقہ بین الاقوامی بحری ادارے تک کس طریقے سے پہنچائے جائیں گے، یعنی کوآرڈنیٹس رجسٹر کروانے کے طریقہ کار پر بھی معاہدہ ہو گیا ہے۔
یہ معاہدہ ایران اور عمان کے درمیان پہلے سے طے شدہ منصوبے کا حصہ ہے۔ اس منصوبے کے تحت آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنا ہے، اور یہ کام مرحلہ وار کیا جائے گا۔
ایران اور عمان اس سے قبل اگست میں ایک عارضی بحری گزرگاہ قائم کرنے، سمندری بارودی سرنگیں صاف کرنے اور مستقل گزرگاہ کے قیام کی جانب پیش رفت کرنے پر متفق ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ بحری ٹریفک کے انتظام اور معلومات کے تبادلے کے انتظامات بھی شامل تھے۔
تسنیم نیوز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ایران نے جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز میں سیکیورٹی کی بحالی کے لیے شرائط واضح کر دی ہیں، (امریکی) فریق کی تجاویز پر مناسب ردعمل ثالثوں کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔
یاد رہے کہ 25 اگست کو عمان نے کہا تھا کہ دونوں ممالک مشترکہ عارضی بحری گزرگاہ کے ایک فریم ورک پر متفق ہوگئے ہیں، جب کہ مستقل گزرگاہ کے قیام، بحری ٹریفک کے انتظام اور معلومات کے تبادلے کے انتظامات طے کرنے کے لیے تکنیکی مذاکرات جاری رہیں گے۔
26 اگست کو ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا تھا کہ عارضی راستہ 7 میل چوڑا ہوگا، جب کہ اس کا داخلی حصہ اور خارجی راستے کا ایک حصہ ایرانی علاقائی پانیوں سے گزرے گا۔ تاہم انھوں نے زور دے کر کہا تھا کہ اس کا مطلب آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ کھولنا نہیں ہے۔
تہران: ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی پر ایران کا عمان سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایران اور عمان نے آبنا...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments