Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بلدیاتی انتخابات میں کولکاتا کے 70 وارڈ خواتین کے لیے محفوظ، حتمی فہرست جاری

Admin
By Admin
Oct 08, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

بلدیاتی انتخابات میں کولکاتا کے 70 وارڈ خواتین کے لیے محفوظ، حتمی فہرست جاری
بلدیاتی انتخابات میں کولکاتا کے 70 وارڈ خواتین کے لیے محفوظ، حتمی فہرست جاری — October 08, 2026
بلدیاتی انتخابات میں کولکاتا کے 70 وارڈ خواتین کے لیے محفوظ، حتمی فہرست جاری
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے آئندہ انتخابات کے لیے نظرثانی شدہ وارڈ بندی میں 209 وارڈوں میں سے خواتین امیدواروں کے لیے 70 وارڈ محفوظ رکھنے کی حتمی فہرست بدھ کی رات جاری کردی گئی۔ فہرست میں 66 وارڈ عام خواتین امیدواروں اور 4 وارڈ درج فہرست ذات کی خواتین امیدواروں کے لیے محفوظ رکھے گئے ہیں، تاہم گزشتہ مسودہ فہرست میں جزوی ردوبدل کیا گیا ہے۔
وارڈوں کی ریزرویشن کے سلسلے میں 1994 کے مغربی بنگال میونسپل الیکشن ایکٹ کے مطابق جنوبی 24 پرگنہ کے ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک کمار تیواری کی جانب سے ’فارم بی‘ کی شق 3 اور 4 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے آئندہ 28 یا 29 نومبر کو کولکاتا اور ہاوڑہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاری شروع کردی ہے۔
جاری کی گئی حتمی فہرست میں درج فہرست ذات کی خواتین امیدواروں کے لیے وارڈ نمبر 25، 75، 154 اور 197 محفوظ رکھے گئے ہیں۔ درج فہرست ذات کے عام امیدواروں کے لیے 31، 52، 125، 144، 158، 192، 200 اور 201 نمبر وارڈ محفوظ کیے گئے ہیں۔ فہرست میں درج فہرست قبائل کے امیدواروں کے لیے کوئی نشست محفوظ نہیں رکھی گئی ہے۔
کولکاتا کے لیے جاری حتمی فہرست میں عام خواتین امیدواروں کے لیے وارڈ نمبر 1، 4، 7، 10، 13، 16، 19، 22، 26، 29، 33، 36، 39، 42، 45، 48، 51، 55، 58، 61، 64، 67، 70، 73، 77، 80، 83، 86، 89، 92، 95، 98، 101، 104، 107، 110، 113، 116، 119، 122، 126، 129، 132، 135، 138، 141، 145، 148، 151، 155، 159، 162، 165، 168، 171، 174، 177، 180، 183، 186، 189، 193، 196، 202، 205 اور 208 محفوظ رکھے گئے ہیں۔
حتمی ریزرویشن فہرست جاری ہوتے ہی مختلف وارڈوں میں امیدواروں کی فہرست میں بھی ردوبدل کی تیاریاں شروع ہوجائیں گی۔ حکمراں بی جے پی کے ساتھ ساتھ بائیں بازو، ترنمول اور کانگریس کے خیموں میں بھی امیدواروں کے ناموں پر نظرثانی کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔

بلدیاتی انتخابات میں کولکاتا کے 70 وارڈ خواتین کے لیے محفوظ، حتمی فہرست جاری...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn