Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

رکن اسمبلی کی مداخلت سے انّاپورنا یوجنا کی رقم اکاونٹ میں پہنچی! مٹھائی لے کر گھر پہنچیں خواتین

Admin
By Admin
Oct 08, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

رکن اسمبلی کی مداخلت سے انّاپورنا یوجنا کی رقم اکاونٹ میں پہنچی! مٹھائی لے کر گھر پہنچیں خواتین
رکن اسمبلی کی مداخلت سے انّاپورنا یوجنا کی رقم اکاونٹ میں پہنچی! مٹھائی لے کر گھر پہنچیں خواتین — October 08, 2026
رکن اسمبلی کی مداخلت سے انّاپورنا یوجنا کی رقم اکاو¿نٹ میں پہنچی! مٹھائی لے کر گھر پہنچیں خواتین

رکن اسمبلی کی مداخلت کے بعد کئی خواتین کے اکاو¿نٹ میں انّاپورنا یوجنا کی رقم پہنچ گئی۔ اس کے بعد اظہارِ تشکر کے لیے خواتین انّاپورنا کے علامتی بھانڈ میں مٹھائی لے کر رکن اسمبلی کے گھر پہنچیں۔ تکنیکی خرابی کی وجہ سے چند خواتین کو انّاپورنا یوجنا کی رقم نہیں مل رہی تھی۔ جب یہ معاملہ درگاپور مشرقی حلقے کے بی جے پی رکن اسمبلی چندرشیکھر بندیوپادھیائے کے علم میں آیا تو انہوں نے مداخلت کی۔ ضروری فارم پ±ر کرکے جمع کرانے کا انتظام کیا گیا۔ اس کے بعد ہی مستحقین کے بینک اکاو¿نٹس میں انّاپورنا یوجنا کے 3 ہزار روپے پہنچ گئے۔ رقم ملنے پر خواتین خوش ہیں۔
رقم ملنے کے بعد علامتی طور پر رقم جمع کرنے والے انّاپورنا بھانڈ میں مٹھائی لے کر مستحق خواتین رکن اسمبلی کے گھر پہنچ گئیں۔ انہوں نے رکن اسمبلی کو مٹھائی پیش کرکے اظہارِ تشکر کیا۔ مستحق خواتین کا کہنا ہے کہ مسئلے سے آگاہ کرنے کے بعد رکن اسمبلی کی کوششوں سے ضروری اقدامات کیے گئے۔ اس کے بعد رقم اکاو¿نٹ میں پہنچنے پر وہ خوش ہیں۔ خواتین نے رکن اسمبلی چندرشیکھر بندیوپادھیائے، وزیر اعلیٰ اور ملک کے وزیر اعظم کا بھی شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب، انّاپورنا یوجنا کی رقم نہ ملنے کو لے کر مختلف مقامات پر احتجاج کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ جگہ جگہ مظاہرے ہورہے ہیں۔ وہیں انّاپورنا کی رقم ملنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلوس بھی نکالے جارہے ہیں۔ ایسے ماحول میں آج کا واقعہ ایک مختلف تصویر پیش کرتا ہے۔
رکن اسمبلی چندرشیکھر بندیوپادھیائے کا کہنا ہے کہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے بعض مقامات پر مستحقین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم انّاپورنا یوجنا کے لیے اہل ہر خاتون کو اس اسکیم کا فائدہ ملے گا۔

رکن اسمبلی کی مداخلت سے انّاپورنا یوجنا کی رقم اکاونٹ میں پہنچی! مٹھائی لے کر گھر پہنچیں خواتین...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn