Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بنگال میں تہوار کے آسمان پر سیاہ بادلوں کا خطرہ! دو اضلاع میں یلو الرٹ

Admin
By Admin
Oct 08, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

بنگال میں تہوار کے آسمان پر سیاہ بادلوں کا خطرہ! دو اضلاع میں یلو الرٹ
بنگال میں تہوار کے آسمان پر سیاہ بادلوں کا خطرہ! دو اضلاع میں یلو الرٹ — October 08, 2026
بنگال میں تہوار کے آسمان پر سیاہ بادلوں کا خطرہ! دو اضلاع میں یلو الرٹ
درگا پوجا دہلیز پر ہے! لیکن کم دباو¿ کے اثر سے بنگال میں تہوار کے آسمان پر سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں۔ اکتوبر کے وسط یعنی پوجا کے دنوں میں ایک بار پھر نئے کم دباو¿ کے علاقے بننے کا خدشہ ہے۔ آج، جمعرات کو نادیہ اور شمالی 24 پرگنہ اضلاع میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان دونوں اضلاع میں صبح 11 بجے کے بعد دوپہر تک ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔ اس کے ساتھ گرج چمک بھی جاری رہے گی۔ محکمہ? موسمیات نے 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
علی پور محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مانسون ابھی پوری طرح رخصت نہیں ہو رہا ہے۔ بلکہ دو گردابی نظام اور تین ٹرف لائنوں کے مضبوط اثر کی وجہ سے رواں ہفتے کے آخر تک ریاست بھر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آئندہ جمعہ کو بھی نادیہ، شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ، ان تین اضلاع میں بارش کی مقدار زیادہ رہے گی۔ باقی اضلاع میں ہلکی بارش جاری رہے گی۔ تاہم مہالیا کے دن سے بارش میں کمی آئے گی۔ اس روز کولکاتا میں موسم خشک رہے گا، تاہم کولکاتا اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں کہیں کہیں ایک دو مرتبہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
اسی طرح شمالی بنگال میں بھی مہالیا تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شمالی بنگال کے بالائی اضلاع میں بارش کا امکان زیادہ رہے گا۔ بتایا گیا ہے کہ مہالیا کے بعد اتوار سے پہاڑی علاقوں میں بارش کی شدت کم ہو جائے گی۔اب بنگال کے لوگوں کے ذہن میں صرف ایک سوال ہے کہ پوجا کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟ علی پور محکمہ موسمیات کل، جمعہ کو پوجا کے دنوں میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے پیش گوئی جاری کر سکتا ہے۔

بنگال میں تہوار کے آسمان پر سیاہ بادلوں کا خطرہ! دو اضلاع میں یلو الرٹ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn