Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

جلپائی گوڑی میں پولیس انسپکٹر کی پراسرار موت! گھر سے لاش برآمد

Admin
By Admin
Oct 08, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

جلپائی گوڑی میں پولیس انسپکٹر کی پراسرار موت! گھر سے لاش برآمد
جلپائی گوڑی میں پولیس انسپکٹر کی پراسرار موت! گھر سے لاش برآمد — October 08, 2026
جلپائی گوڑی میں پولیس انسپکٹر کی پراسرار موت! گھر سے لاش برآمد
جلپائی گوڑی میں ایک پولیس انسپکٹر کی پراسرار موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ان کی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔ پوجا سے قبل وہ چھٹی لے کر گھر آئے تھے۔ ملازمت کے سلسلے میں وہ علی پور دوار میں تعینات تھے۔ ان کی موت کیسے ہوئی، اس حوالے سے اب بھی صورتحال واضح نہیں ہے۔ اگر انہوں نے خودکشی کی تو اس کی وجہ کیا تھی؟ اس بارے میں بھی کوئی بات واضح نہیں ہے۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ذہنی دباو¿ کی وجہ سے انہوں نے خودکشی کی ہو سکتی ہے۔ اس واقعے سے علاقے میں شدید تشویش پھیل گئی ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔
متوفی پولیس افسر کا نام سوربھ چکرورتی تھا۔ ان کی عمر 48 سال تھی۔ وہ جلپائی گوڑی کے رہنے والے تھے۔ ان کی تعیناتی علی پور دوار میں تھی اور وہیں رہتے تھے۔ ان کی اہلیہ اور بچے جلپائی گوڑی میں ہی رہتے تھے۔ پوجا سے قبل وہ گھر آئے تھے۔ بدھ کے روز گھر سے ان کی لاش ملی۔
خاندان کے ذرائع کے مطابق واقعے کی صبح ان کے رویے میں کوئی غیر معمولی بات محسوس نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے معمول کے مطابق اپنے کام کیے اور چائے بھی پی۔ اس کے بعد ان کی لاش برآمد ہوئی۔
خاندان اور پولیس ذرائع کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل سوربھ سڑک حادثے کا شکار ہوئے تھے۔ علاج کے بعد وہ صحت یاب ہو گئے تھے اور دوبارہ ڈیوٹی پر بھی شامل ہو گئے تھے، تاہم وہ ذہنی دباو¿ میں مبتلا تھے۔ لیکن ساتھی اہلکاروں اور اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ اس طرح اپنی زندگی ختم کرنے کا قدم اٹھا سکتے ہیں۔
اس واقعے سے خاندان کے ساتھ ساتھ علی پور دوار پولیس محکمہ میں بھی غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جلپائی گوڑی میں پولیس انسپکٹر کی پراسرار موت! گھر سے لاش برآمد...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn