Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بدبو سے پڑوسی پریشان! نیو ٹاون کے فلیٹ سے نوجوان خاتون کی سڑی گلی لاش برآمد

Admin
By Admin
Oct 08, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

بدبو سے پڑوسی پریشان! نیو ٹاون کے فلیٹ سے نوجوان خاتون کی سڑی گلی لاش برآمد
بدبو سے پڑوسی پریشان! نیو ٹاون کے فلیٹ سے نوجوان خاتون کی سڑی گلی لاش برآمد — October 08, 2026
بدبو سے پڑوسی پریشان! نیو ٹاون کے فلیٹ سے نوجوان خاتون کی سڑی گلی لاش برآمد
دو ایک دن سے پڑوسیوں کو فلیٹ سے بدبو آ رہی تھی۔ پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اس کے بعد جمعرات کی علی الصبح نیو ٹاو¿ن کے ایک بند فلیٹ سے پولیس نے ایک نوجوان خاتون کی سڑی گلی لاش برآمد کی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ متوفیہ کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ خاتون نے خودکشی کی، قتل ہوا یا بیماری کے باعث موت ہوئی؟ تفتیش کار ان تمام پہلوو¿ں کی جانچ کر رہے ہیں۔
متوفیہ کا نام اپلا پردھان (30) تھا۔ ان کا گھر جمشید پور میں ہے۔ وہ کولکاتا کی ایک انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھیں۔ اسی سلسلے میں وہ نیو ٹاو¿ن کے سکھ بَرشٹی رہائشی کمپلیکس کے اے بلاک میں ایک فلیٹ کرائے پر لے کر رہتی تھیں۔ اپلا فلیٹ میں اکیلی رہتی تھیں۔
گزشتہ 2-3 دن سے اہل خانہ فون پر ان سے رابطہ نہیں کر پا رہے تھے۔ انہیں لگا کہ شاید بیٹی کسی کام میں مصروف ہوں گی۔ گزشتہ چند دنوں سے انہیں فلیٹ سے باہر نکلتے ہوئے بھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ اسی دوران رہائشی کمپلیکس میں بدبو بھی پھیلنے لگی۔ بدبو کے ماخذ کا پتہ لگانے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
جمعرات کی علی الصلیح پولیس سکھ بَرشٹی رہائشی کمپلیکس کے اے بلاک میں واقع مذکورہ فلیٹ میں داخل ہوئی۔ وہیں سے جمشید پور کی رہنے والی نوجوان خاتون کی سڑی گلی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کا ابتدائی اندازہ ہے کہ خاتون کی موت 2-3 دن پہلے ہوئی ہوگی۔ انہوں نے خودکشی کی یا بیماری کے باعث ان کی موت ہوئی، اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ انہیں آخری مرتبہ کہاں دیکھا گیا تھا۔ اس بات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ موت سے قبل انہوں نے کسی شناسا شخص سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی یا نہیں۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ واضح ہوگی۔ متوفیہ کے اہل خانہ کو پہلے ہی اطلاع دے دی گئی ہے اور وہ کولکاتا کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا ہے۔

بدبو سے پڑوسی پریشان! نیو ٹاون کے فلیٹ سے نوجوان خاتون کی سڑی گلی لاش برآمد...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn