Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

امت شاہ کا بڑا بیان، بی جے پی کی حکومت والی تمام ریاستوں میں یکساں سول کوڈ ہوگا نافذ

Admin
By Admin
Nov 26, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

امت شاہ کا بڑا بیان، بی جے پی کی حکومت والی تمام ریاستوں میں یکساں سول کوڈ ہوگا نافذ
امت شاہ کا بڑا بیان، بی جے پی کی حکومت والی تمام ریاستوں میں یکساں سول کوڈ ہوگا نافذ — November 26, 2026
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ بی جے پی کی حکومت والی تمام ریاستوں میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قوانین مذہب کی بنیاد پر نہیں بنائے جانے چاہئیں۔ نئی دہلی میں منعقدہ سنودیدھان گورو دیوس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ آئین سازوں نے یکساں سول کوڈ کو ریاستی پالیسی کے رہنما اصولوں میں شامل کیا تھا اور یہ تصور پیش کیا تھا کہ مذہب سے قطع نظر ہر شہری کے لیے ایک یکساں قانون ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے آئین سازوں نے یو سی سی کو ریاستی پالیسی کے رہنما اصولوں میں شامل کیا تھا۔ اس ملک کے ہر شہری کو، خواہ وہ ہندو ہو، سکھ ہو، مسلمان ہو، عیسائی ہو یا پارسی ہو، ایک ہی یکساں قانون کے تحت زندگی گزارنے کا حق ملنا چاہئے۔ قوانین مذہب کی بنیاد پر نہیں بنائے جانے چاہئیں، لیکن راہل جی، آپ کی پارٹی اس بات کو پوری طرح مسترد کرتی ہے۔ آج میں واضح طور پر یہ بتانے آیا ہوں کہ آنے والے دنوں میں جہاں بھی بی جے پی کی حکومتیں ہوں گی، وہاں ہم یکساں سول کوڈ نافذ کریں گے۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ نے سیاسی اقتدار کی منتقلی اور اس کے استعمال سے متعلق آئینی نظام پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آئین نے عوام کو یہ حق دیا ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ حکومت کس کے ہاتھ میں سونپی جائے، جبکہ منتخب حکومتوں کے لیے آئینی حدود کے اندر رہ کر کام کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ ’’آئین سازوں نے عوام کو یہ اختیار دیا کہ وہ فیصلہ کریں کہ اقتدار کس کے حوالے کرنا ہے، اور جن لوگوں کو اقتدار ملے، ان کے لیے یہ راستہ بھی متعین کر دیا کہ حکومت آئین کی حدود میں رہ کر چلائی جائے۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ بی جے پی کی حکومت والی تمام ریاستوں میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قوانین مذہب کی ب...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn