ایران کے بارے میں حالیہ سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوا ہے کہ وہ اصفہان کے علاقے بہجت آباد میں پکیکس (بیکاکس) پہاڑ اور اصفہان کی جوہری تنصیب کے درمیان، زیرِ زمین ایک انتہائی محفوظ اسلحہ تنصیب تعمیر کر رہا ہے۔ یہ بات واشنگٹن میں قائم امریکی ادارے ''انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ انٹرنیشنل سیکیورٹی'' نے بتائی۔
ادارے کی جاری کردہ تصاویر کے مطابق ایران بنجر زمین ہموار کرنے کے مرحلے سے آگے بڑھ کر زیرِ زمین سرنگوں کے دو الگ الگ کمپلیکس کھودنے لگا ہے۔ اس کے ساتھ علاقے میں تقریباً 50 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا حفاظتی ڈھانچہ بھی قائم کیا جا رہا ہے۔
ادارے نے یہ بھی کہا کہ اس تنصیب کا مقصد فی الحال واضح نہیں اور اس کے مختلف فوجی استعمال ہو سکتے ہیں، مثلاً میزائلوں کی تیاری یا دیگر بڑے ہتھیاروں کے نظام۔
ادارے نے اپنے اندازے تین باتوں پر قائم کیے ہیں: مقام پر کیے گئے حفاظتی انتظامات، تعمیراتی کام کی نوعیت اور اس کی تیز رفتاری اور ایران کی ماضی میں بنائی گئی تنصیبات کے نمونے۔ اسی تناظر میں ادارے نے اس امکان کو بھی خارج نہیں کیا کہ تنصیب کا مقصد جوہری ہو۔
ادارے نے مزید بتایا کہ ایران نے حال ہی میں تنصیب کے گرد حفاظتی رکاوٹ لگانا شروع کی ہے۔ اندازہ ہے کہ اس کا رقبہ تقریباً 5 ہزار (مربع) ہو سکتا ہے۔
ادارے کے مطابق ایران اس نوعیت کی کئی بکھری ہوئی تنصیبات پہلے ہی بنا چکا ہے، لیکن یہ نئی تنصیب اپنی غیر معمولی تیز رفتار تعمیر کی وجہ سے ممتاز ہے۔
یہ تنصیب اصفہان کے جوہری کمپلیکس اور نطنز جوہری مرکز کے قریب واقع ''جبلِ فاس'' (پکیکس) کے مقام کے تقریباً درمیان میں واقع ہے۔
ادارے نے بتایا کہ اسے سیٹلائٹ تصاویر ''وینٹور ٹیکنالوجیز ''نامی کمپنی سے ملی ہیں، جن میں سے تین پر 24 نومبر کی تاریخ درج ہے۔
ایران کے بارے میں حالیہ سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوا ہے کہ وہ اصفہان کے علاقے بہجت آباد میں پکیکس (بیکاکس) پہاڑ اور اصفہان کی جوہری تنصیب کے درمیان، زیرِ زمین ایک انتہائی محفوظ اسلحہ...
Source: Admin