Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

اسرائیل میں اتحادی حکومت سازی کی کوششوں میں تیزی، آئزن کوٹ کابائیں بازو سے معاہدہ طےپا گیا

Admin
By Admin
Nov 26, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

اسرائیل میں اتحادی حکومت سازی کی کوششوں میں تیزی، آئزن کوٹ کابائیں بازو سے معاہدہ طےپا گیا
اسرائیل میں اتحادی حکومت سازی کی کوششوں میں تیزی، آئزن کوٹ کابائیں بازو سے معاہدہ طےپا گیا — November 26, 2026
گاڈی آئزن کوٹ کی یشار پارٹی اور بائیں بازو کے ایک دھڑے میں جمعرات کو ابتدائی اتحادی معاہدہ طے پا گیا۔ قبل ازیں ایک مختصر تنازع پیدا ہو گیا تھا جو آئزن کوٹ کی وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانے کی کوششوں کے لیے چیلنج بن گیا تھا۔

فریقین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سخت مذاکرات کے بعد وہ حکمران اتحاد تشکیل دینے کے لیے اصولاً متحد ہونے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

ڈیموکریٹس پارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے چار وزارتی عہدے - عوامی سلامتی، محنت و سماجی امور، مواصلات اور ثقافت و کھیل - کے ساتھ ساتھ پارلیمانی عہدے بھی ملیں گے۔

ڈیموکریٹس کے رہنما یائر گولن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ نیتن یاہو کو ہٹائیں گے اور جمہوریت کا دفاع کریں گے۔ اور ہم بالکل ایسا ہی کریں گے۔"

نیز کہا، "میں تمام جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جلد از جلد مجتمع ہوں، معاہدوں کو حتمی شکل دے کر ان پر دستخط کریں، حکومت تشکیل دیں اور اسرائیل کو ایک نئی سمت کی طرف لے جائیں۔ یہی ہماری زندگی کا مشن ہے۔"

قبل ازیں جمعرات کے روز آئزن کوٹ نے کہا کہ انہوں نے ڈیموکریٹس کے ساتھ تنازع حل کر لیا۔

اقتدار تک پہنچنے کا پیچیدہ راستہ
اس ہفتے یسرائیل بیتینو پارٹی کے ایویگڈور لیبرمین نے بھی یائر گولن کی طرح نتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کے ساتھ اتحاد کے مذاکرات مسترد کر دیے تھے۔ انہوں نے کہا، "یہ یہودی اکثریتی حکومت ہوگی۔"

اس سے آئزن کوٹ کے بلاک اور متحدہ تورہ یہودیت جماعتوں والی 55 نشستوں پر مشتمل اقلیتی حکومت کے لیے راستہ کھل سکتا ہے جسے باہر سے متحدہ عرب جماعتوں کی آٹھ نشستوں کی حمایت حاصل ہے۔

تاہم ایسے اتحاد کی تشکیل مشکل ہو گی۔ ممکنہ طور پر اس کے لیے آئزن کوٹ، لیبرمین اور ان کے شراکت داروں کو متحدہ تورہ یہودیت کے ساتھ ایک ایسے قانون پر سمجھوتہ کرنے کی ضرورت ہوگی جس میں الٹرا آرتھوڈوکس یہودی مدرسے کے طلبہ کو فوج میں شامل کرنے کا حکم ہو۔

آئزن کوٹ اور ان کے اتحادیوں نے انتخابی مہم کے دوران الٹرا آرتھوڈوکس اسرائیلیوں کے فوجی بھرتی سے فرار کو ختم اور دوسرے اسرائیلیوں پر فوجی خدمات کا بوجھ کم کرنے کا عہد کیا تھا۔ الٹرا آرتھوڈوکس رہنما اس مسودے کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔

گاڈی آئزن کوٹ کی یشار پارٹی اور بائیں بازو کے ایک دھڑے میں جمعرات کو ابتدائی اتحادی معاہدہ طے پا گیا۔ قبل ازیں ایک مختصر تنازع پیدا ہو گیا تھا جو آئزن کوٹ کی وزیرِ اعظم بنیامن نتن ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn