عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق مقتول نوجوان گلے میں سفید ایپرن باندھے بڑے آئینے کے سامنے کرسی پر بیٹھا بال کٹوا رہا تھا کہ اسی دوران کسی بات پر نائی اور اس کے درمیان بحث شروع ہو گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ اس قدر بگڑ گیا کہ نائی نے آپے سے باہر ہو کر قینچی سے نوجوان پر پے در پے حملے کر دیے۔ نوجوان خون میں لت پت ہو کر زمین پر گر پڑا اور پورے سلون میں افراتفری مچ گئی۔مقتول کی شناخت اور اہلیہ کا بیان
واقعے کی اطلاع ملتے ہی نوجوان کے اہلِ خانہ موقع پر پہنچے اور اسے تشویشناک حالت میں اسلام پور سب ڈویژنل اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت 25 سالہ محمد شبیر کے طور پر ہوئی ہے، جو پیشے سے رنگ ساز (پینٹر) تھے اور اسلام پور تھانہ علاقے کے دلال بستی کے رہائشی تھے۔مقتول کی اہلیہ رخسار بیگم نے روتے ہوئے بتایا، "میرے شوہر دوپہر کے وقت گھر سے نکلے تھے۔ بعد میں ہمیں اطلاع ملی کہ وہ خون میں لت پت حالت میں پڑے ہیں۔ اسپتال پہنچنے پر معلوم ہوا کہ سلون کے اندر قینچی مار کر ان کا قتل کر دیا گیا ہے۔"ملزم کا خود سپردگی اور پولیس تفتیش
واردات کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی شدید سنسنی پھیل گئی۔ فرار ہونے کا کوئی راستہ نہ پاتے ہوئے ملزم نائی نے براہِ راست اسلام پور تھانے پہنچ کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے اہلِ خانہ کی شکایت کی بنیاد پر قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تاہم، دونوں کے درمیان کس بات پر جھگڑا شروع ہوا جس کا انجام اس قدر بھیانک ہوا، اس کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی ہے۔
ضلع شمالی دیناج پور کے اسلام پور تھانہ علاقے کے تحت ٹالی گڑھ بازار میں جمعرات کی شام ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں بال کٹوانے گئے ایک نوجوان اور نائی کے درمیان معمولی ب...