Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

حد بندی بل پر سابقہ شکست کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کی کوشش میں: کانگریس

Admin
By Admin
Nov 26, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

حد بندی بل پر سابقہ شکست کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کی کوشش میں: کانگریس
حد بندی بل پر سابقہ شکست کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کی کوشش میں: کانگریس — November 26, 2026
نئی دہلی، 26 نومبر:کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت حد بندی سے متعلق آئینی ترمیمی بل منظور کرانے کے لیے دو تہائی اکثریت جمع کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اسی مقصد سے اگلے ہفتے پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ بار اپوزیشن کے اتحاد کے باعث حد بندی کے بلوں پر پارلیمنٹ میں شکست کے باوجود حکومت دوبارہ انہیں پیش کرکے منظور کرانے کی کوشش کررہی ہے ۔
کانگریس کے شعبہ¿ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ حکومت نے گزشتہ 14 اپریل کو ڈاکٹر امبیڈکر کی جینتی کی شام حد بندی کے بل عوامی کیے تھے ، لیکن 17 اپریل کی رات اسے پارلیمنٹ میں اس معاملے پر زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یومِ آئین کے موقع پر اور 'آپریشن لوٹس' کے 105 دن بعد مودی حکومت نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے ۔ حکومت کو امید ہے کہ وہ آئینی ترمیمی بل منظور کرانے کے لیے دو تہائی اکثریت کا انتظام کرلے گی۔ جے رام رمیش نے اسے آئین کی توہین اور اس پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدوجہد جاری رہے گی۔
ادھر کانگریس نے پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس کے لیے پارٹی کی حکمت عملی طے کرنے کی غرض سے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ طلب کی ہے ۔ یہ اجلاس جمعہ کی شام ساڑھے چار بجے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر ہوگا، جس میں پارلیمانی کارروائی اور حد بندی کے بلوں سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 20 جولائی کو شروع ہوا تھا اور 13 اگست کو دونوں ایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔ تاہم، صدر کی جانب سے ابھی تک اجلاس کا باضابطہ اختتام نہیں کیا گیا۔ اس طرح 105 دن گزرنے کے باوجود مانسون اجلاس کا سیشن ختم نہیں ہوا ہے ۔ حکومت نے اب لوک سبھا کا اجلاس 30 نومبر اور راجیہ سبھا کا اجلاس 2 دسمبر سے دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اپوزیشن کو خدشہ ہے کہ حکومت اس دوران حد بندی سے متعلق بل دوبارہ پیش کرسکتی ہے ۔کانگریس کے لوک سبھا رکن منیش تیواری نے بھی ایکس پر کہا کہ یہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس بلانے کا وقت ہے ۔ خصوصی اجلاس، دو اجلاسوں کے درمیان پارلیمنٹ کی کارروائی بلانے کا ایک طریقہ ہے اور اسے باقاعدہ سرمائی اجلاس کے متبادل کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت معمول کا سرمائی اجلاس کیوں نہیں بلا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہے تو پہلے اپوزیشن کے اتحاد کے باعث منظور نہ ہوسکے بل دوبارہ پیش کرسکتی ہے ، لیکن اس کا یہ قدم پارلیمنٹ جیسے ادارے کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے ۔

نئی دہلی، 26 نومبر:کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت حد بندی سے متعلق آئینی ترمیمی بل منظور کرانے کے لیے دو تہائی اکثریت جمع کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اسی مقصد سے اگلے ہفتے پ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn