50 سالہ وویک اوبرائے نے پوڈکاسٹ میں اپنی 2003ء کی مشہور پریس کانفرنس کے بعد اپنے فلمی کیریئر میں آنے والے سخت بحران اور بدترین دور سے متعلق گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ ایک ناانصافی کے خلاف اور خواتین کے احترام کی خاطر آواز اٹھانے کی پاداش میں انڈسٹری کی ایک بااثر لابی نے انہیں بلیک لسٹ کر دیا اور ہراسانی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
اداکار نے مزید کہا کہ لگاتار کامیاب فلمیں اور ایوارڈز دینے کے باوجود فلم سازوں کو انڈر ورلڈ اور گینگسٹرز کی جانب سے دھمکی آمیز کالز آتی تھیں کہ اگر وویک کو کاسٹ کیا گیا تو نتائج سنگین ہوں گے، جس کے باعث سائن کی گئی فلموں سے بھی انہیں باہر نکال دیا گیا۔
اداکار نے واضح کیا کہ ان کا بائیکاٹ کسی صلاحیت، پرفارمنس یا پیشہ ورانہ خامی کی بنیاد پر نہیں بلکہ ان کے اختیار سے باہر کی چیزوں کی وجہ سے تھا۔
وویک اوبرائے نے کمپنی، ساتھیا اور یووا جیسی کامیاب فلمیں دیں، وہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم رامائن میں اہم کردار نبھا رہے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نے کہا ہے کہ میں نےحقیقی جہنم کو برداشت کیا، مجھے انڈر ورلڈ سے کالز آئیں اور انڈسٹری کی بااثر لابی نے مجھے بلیک لسٹ کردیا۔ 50 سالہ وویک اوبرائے نے پو...