Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

حوثیوں کا سعودی ڈرون مار گرانے اور باب المندب میں حملوں کا دعویٰ

Admin
By Admin
Oct 08, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

حوثیوں کا سعودی ڈرون مار گرانے اور باب المندب میں حملوں کا دعویٰ
حوثیوں کا سعودی ڈرون مار گرانے اور باب المندب میں حملوں کا دعویٰ — October 08, 2026
یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے زیرِ استعمال ترک ساختہ بیرقدار آقنچی جاسوسی ڈرون کو مار گرایا ہے۔

حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری کے مطابق ڈرون تعز میں ’ہوسٹائل مشن‘ پر مامور تھا اور اسے ’مناسب ہتھیاروں‘ کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

ترجمان نے مزید دعویٰ کیا کہ حوثی فورسز نے آبنائے باب المندب کے قریب سعودی حمایت یافتہ فورسز اور ان کے اجتماعات کو بیلسٹک میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک اور میزائل حملہ کیا ہے۔ یحییٰ ساری کے مطابق اس ہفتے کے دوران ریاض کے ہوائی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا یہ تیسرا موقع ہے۔

دوسری جانب سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے میں ایک سوڈانی شہری ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حوثیوں کے دعوؤں پر سعودی عرب کی جانب سے فوری طور پر کوئی تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے زیرِ استعمال ترک ساختہ بیرقدار آقنچی جاسوسی ڈرون کو مار گرایا ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn