National

جموں: سندر بنی سیکٹر میں  دراندازی  کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے دوران جے سی او جاں بحق:فوج

جموں: سندر بنی سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے دوران جے سی او جاں بحق:فوج

جموں، 12 اپریل:جموں کے سندر بنی سیکٹر کے کیری بھٹل علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے دوران فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) جاں بحق ہوگیا۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ چوکس فوج کے دستوں نے جمعہ کی رات دیر گئے کیری بھٹل کے علاقے میں ایک فارورڈ فارسٹ سیٹنگ میں ایک ندی کے قریب بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کو دیکھا۔انہوں نے کہا کہ جوانوں نے انہیں للکارا، جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جے سی او جاں بحق ہوا۔ جاں بحق جے سی او کی شناخت 9 پنجاب سے وابستہ کلدیپ چند کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا فوج کی وائٹ نائٹ کور نے جاں بحق ہونے والے جے سی او کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔کور نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا: 'جی او سی وائٹ ناٹ اور تمام رینکس 9 پنجاب کے بہادر جوان کلدیپ چند کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں'۔انہوں نے کہا: 'کلدیپ چند نے 11 اپریل 2025 کی رات سندربنی کے کیری بٹھل علاقے میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک کائونٹر دراندازی آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کردی'۔ ان کا پوسٹ میں کہنا تھا: ' ان کی ٹیم کی بہادری اور کلدیپ کی حتمی قربانی نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا'۔انہوں نے مزید کہا: 'ہم غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں'۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments