National

اپوزیشن کمزور ہونے سے حکومت تاناشاہی رویہ اپناتی ہے:راکیش ٹکیٹ

اپوزیشن کمزور ہونے سے حکومت تاناشاہی رویہ اپناتی ہے:راکیش ٹکیٹ

پریاگ راج:13اپریل:بھارتیہ کسان یونین(بی کے یو) کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیٹ نے اتوار کوکہا کہ اپوزیشن کی کمزوری کی وجہ حکومت تاناشاہی کررہی ہے۔ کسان لیڈر ٹکیت پریاگ راج کے راستے فتح پور میں ہوئی تین قاتلوں کے بعد دکھی کنبے سے ملنے جانے کے دوران کچھ دیر کے لئے ان کا قافلہ یہاں ٹھہرا تھا۔ اسی دوران انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فتح پور میں ایک کنبے کے تین افراد کا قتل، پریاگ راج میں نوجوان کا قتل کر لاش جلانے کے معاملے پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں نظم و نسق تباہ ہوچکا ہے۔ جرائم لگاتار ہورہے ہیں۔ دکھاوے کے لئے نظم ونسق پختہ ہونے کا راگ الاپا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی اپوزیشن کمزور پڑتا ہے ۔حکمراں جماعت اپنی تانا شاہی دکھاتی ہے۔ اپوزیشن کی مضبوطی ہی اقتدار کو منمانی سے روک سکتی ہے۔ اپوزیشن کی کمزوری کی وجہ حکومت تاناشاہی کررہی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments