National

این آئی اے نے پہلگام دہشت گردانہ حملہ معاملہ اپنے ہاتھوں میں لیا

این آئی اے نے پہلگام دہشت گردانہ حملہ معاملہ اپنے ہاتھوں میں لیا

سری نگر، 27 اپریل : قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے مرکزی وزارت داخلہ کے حکم پر پہلگام دہشت گردانہ حملہ معاملہ باضابطہ طور پر اپنے ہاتھوں میں لینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز سیاحتی مقام پہلگام کی بیسرن وادی میں دہشت گردانہ حملے میں 25 سیاح اور ایک مقامی شخص کی موت ہوگئی تھی۔ اس سانحے سے جموں وکشمیر سمیت پورے ملک میں ماتم کا ماحول سایہ فگن ہوا تھا۔ ایجنسی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیموں نے، جو بدھ سے دہشت گردانہ حملے کے مقام پر ڈیرہ زن ہیں، ثبوتوں کی تلاش کو تیز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ انسداد دہشت گردی ایجنسی کے ایک آئی جی، ایک ڈی آئی جی اور ایک ایس پی کی زیر نگرانی ٹیمیں، ان عینی شاہدین کا جانچ کر رہی ہیں جنہوں نے پرامن اور دلکش وادی بیسرن میں خوفناک حملے کو اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتے دیکھا تھا۔‘‘ ان کا کہنا ہے ’’ عینی شاہدین سے لمحہ بہ لمحہ پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ ان واقعات کی ترتیب کو یکجا کیا جا سکے جن کی وجہ سے کشمیر میں ایک بدترین دہشت گردانہ حملہ ہوا۔‘‘ ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے طریقہ کار کے سراغ کے لیے این آئی اے کی تفتیشی ٹیمیں داخلی اور خارجی راستوں کی باریک بینی سے جانچ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا جی ’’ فارنسک اور دیگر ماہرین کی مدد سے ٹیمیں دہشت گردی کی سازش کو بے نقاب کرنے کے مقصد سے شواہد کے لیے پورے علاقے کو اچھی طرح سے چیک کر رہی ہیں ۔‘‘

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments