National

پنجاب میں ریل حادثہ ٹل گیا، ٹریک پر پتھر اور لوہے کے ٹکڑے ملے

پنجاب میں ریل حادثہ ٹل گیا، ٹریک پر پتھر اور لوہے کے ٹکڑے ملے

ہوشیار پور، 29 اپریل:پنجاب کے ٹانڈہ ارمور ریلوے اسٹیشن پر ریلوے عملے کے فوری ردعمل کی وجہ سے منگل کی صبح ایک ممکنہ حادثہ ٹل گیا، جس سے ہیم کنٹ ایکسپریس ٹرین میں سفر کرنے والے مسافر بال بال بچ گئے۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس، جالندھر کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) انسپکٹر اشوک کمار نے منگل کو بتایا کہ رات تقریباً 1.30 بجے،جالندھر-جموں ریلوے روٹ پر سگنل گرین نہ ہونے کی وجہ سے ہریدوار سے جموں جارہی ہیم کنٹ ایکسپریس کو چنڈی گڑھ کالونی کے قریب ٹانڈا ارمور اسٹیشن کے مضافات میں رکنا پڑا ۔ اس غیر متوقع اسٹاپ نے سیکورٹی خدشات کو جنم دیا اور ممکنہ خلل کا اشارہ دیا۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ ٹریک پوائنٹس کو تبدیل نہیں کیا گیا تھا، ٹانڈہ ارمور کے اسٹیشن ماسٹر نے فوری طور پر ایک پوائنٹس مین کو صورتحال کا معائنہ کرنے کے لیے بھیجا۔ پوائنٹس مین نے دیکھا کہ ٹریک پتھروں سے بند تھا اور اس پر لوہے کا ایک ٹکڑا بھی پڑا تھا جو تقریباً تین انچ لمبا تھا۔ فوری ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے، پوائنٹس مین نے تقریباً 10 منٹ میں رکاوٹ کو دور کر دیا، جس سے ہیم کنٹ ایکسپریس صرف 15 منٹ کی تاخیر سے اپنا سفر دوبارہ شروع کر سکی۔ عہدیداروں کو شبہ ہے کہ یہ کوئی گڑبڑی ہے اور اسے خلل پیدا کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا ہے۔ ریلوے پروٹیکشن فورس (آرپی ایف) نے ریلوے ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔ آر پی ایف اور جی آر پی دونوں نے تمام ممکنہ زاویوں سے مشترکہ تحقیقات شروع کی ہے تاکہ مقصد کا پتہ لگایا جا سکے اور شرپسندوں کی شناخت کی جا سکے۔ انسپکٹر اشوک کمار نے کہا کہ تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments