National

دہشت گردی کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ ضروری،پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائے سرکار، کھرگے اور راہل گاندھی کا پی ایم کو خط

دہشت گردی کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ ضروری،پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائے سرکار، کھرگے اور راہل گاندھی کا پی ایم کو خط

جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ایک دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد ملک کے لوگوں میں غصہ ہے اور وہ مرکزکی مودی حکومت سے دہشت گردوں کو جلد پکڑ کر سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس دوران کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور سینئر لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو خط لکھ کر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت متحد ہو کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کا ہے۔ کانگریس سے پہلے راشٹریہ جنتا دل، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور آزاد رکن پارلیمنٹ کپل سبل نے بھی پہلگام حملے کے حوالے سے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس صدر کھرگے نے پی ایم مودی کو خط لکھ کر کہا، وزیر اعظم، اس وقت جب اتحاد اور یکجہتی بہت ضروری ہے، اپوزیشن کا خیال ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا جلد از جلد خصوصی اجلاس بلانا ضروری ہے۔ یہ ہمارے اجتماعی عزم کا ایک طاقتور مظاہرہ ہوگا اور ہم 22 اپریل کو معصوم شہریوں پر ہونے والے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے سے نمٹنے کی خواہش کے عزم کا اعادہ بھی کریں گے۔اس لئے خصوصی اجلاس بلایا جائے۔ راہل گاندھی نے بھی پی ایم مودی کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم، پہلگام میں دہشت گردانہ حملے نے ہر ہندستانی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس نازک وقت میں ہندستان کو دکھانا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ متحد رہیں گے۔ اپوزیشن کا خیال ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، جہاں عوام کے منتخب نمائندے اپنے اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کرسکیں۔ ہماری درخواست ہے کہ اس طرح کا خصوصی اجلاس جلد از جلد بلایا جائے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments