نئی دہلی: این سی ای آر ٹی (نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ) نے دہلی میں ساتویں جماعت کی نئی سماجی علوم کی کتاب سے مغلوں اور دہلی سلطنت پر مبنی ابواب مکمل طور پر ہٹا دیے ہیں۔ ان کی جگہ نئی کتاب میں قدیم ہندوستانی راجاؤں، مذہبی مقامات، مہاکمبھ میلے اور سرکاری منصوبوں پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تبدیلیاں قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) اور قومی نصابی ڈھانچے (این سی ایف سی ای) 2023 کے تحت کی گئی ہیں تاکہ ہندوستانی روایات، فلسفے اور مقامی سیاق و سباق کو فروغ دیا جا سکے۔ این سی ای آر ٹی کے حکام کے مطابق، یہ کتاب کا پہلا حصہ ہے اور دوسرا حصہ آئندہ مہینوں میں شائع کیا جائے گا۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ پہلے ہٹائے گئے ابواب دوبارہ شامل کیے جائیں گے یا نہیں۔ یاد رہے کہ کووڈ-19 کے دوران 2022-23 میں بھی ان ابواب کا مواد کم کیا گیا تھا لیکن اب انہیں مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔ نئی کتاب کا عنوان ’ایکسپلورنگ سوسائٹی: انڈیا این بیانڈ‘ ہے جس میں قدیم ہندوستانی راجاؤں جیسے کہ مگدھ، موریہ، شُنگ اور سات واہن خاندانوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ کتاب میں 'مقدس جغرافیہ' کے نام سے ایک نیا باب بھی شامل ہے جس میں ہندوستان کے مقدس مقامات، تیرتھ یاترا، 12 جیوترلنگ، چار دھام اور شکتی پیٹھوں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ ADVERTISEMENT اس کے علاوہ، مہاکمبھ میلے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ ’اس سال پریاگ راج میں منعقدہ میلے میں تقریباً 66 کروڑ عقیدت مند شریک ہوئے‘۔ تاہم، کتاب میں اس مہاکمبھ میں پیش آنے والی بھگدڑ کی افسوسناک واقعات کا ذکر نہیں کیا گیا، جس میں تقریباً 30 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ نئی کتاب میں سرکاری اسکیموں جیسے 'میک اِن انڈیا'، 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ'، اور 'اٹل سرنگ' جیسے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ مزید برآں، آئین ہند پر ایک باب میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ 2004 میں سپریم کورٹ نے شہریوں کو قومی پرچم لہرانے کو ان کا بنیادی حق تسلیم کیا۔ ان تبدیلیوں پر اپوزیشن جماعتوں اور بعض دانشوروں نے اعتراض کرتے ہوئے نصاب کے 'بھگوا کاری' کا الزام لگایا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر دنیش پرساد سکلانی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ فسادات جیسے موضوعات بچوں پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں، اس لیے ایسے مواد میں تخفیف کی گئی ہے۔
Source: uni news
پنجاب میں ریل حادثہ ٹل گیا، ٹریک پر پتھر اور لوہے کے ٹکڑے ملے
دہشت گردی کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ ضروری،پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائے سرکار، کھرگے اور راہل گاندھی کا پی ایم کو خط
پہلگام حملہ: سیکورٹی خدشات کے بیچ کشمیر میں 48 سیاحتی مقامات بند
ممبئی :باندرہ کے کروما شوروم میں آگ بجھانے کے لیے فائر روبوٹ کا استعمال
جموں و کشمیر:بارہمولہ، کپوارہ اور اکھنور سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی پھر بلا اشتعال فائرنگ، بھر پور جواب دیا گیا
سپریم کورٹ نے سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کی 1990 کے حراستی موت کیس میں ضمانت اور عمر قید کی معطلی کی درخواست مسترد کر دی
سینتھل بالاجی اور پونموڈی نے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا، تھنگراج دوبارہ وزیر بنے
یوپی میں ہندستان نیپال سرحد کے قریب 20 مساجد اور مدارس کو سرکاری زمین سے ہٹا دیا گیا
پاکستانی فوجیوں نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر مسلسل چوتھے روز بھی گولہ باری کی
رابرٹ واڈرا نے پہلگام حملے پر اپنے تبصرے کے بارے میں وضاحت کی۔ کہا- نیت کو غلط سمجھا گیا
پہلگام حملے کو پروپیگنڈہ کہنے پر لوک گلوکار نیہا سنگھ راٹھور کے خلاف ایف آئی ار درج
این سی ای آر ٹی نے ساتویں جماعت کی کتاب سے مغل اور دہلی سلطنت کا باب ہٹایا، مہاکمبھ کو شامل کیا گیا
راجستھان سے 109 لوگوں کو پاکستان واپس بھیجا گیا
ہمیں کیسے پتہ چلا کہ دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے، پہلگام حملے پر سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی کا بڑا بیان