کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر منی شنکر ایئرنے سوال اٹھایا ہے کہ کیا پہلگام سانحہ ‘بٹوارے کے ا ن سلجھے سوالوں کا نتیجہ ہے۔ منی شنکر ایئرنے یہ بات دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں کتاب کی ریلیز تقریب میں کہی۔ منی شنکر ایئرنے نے کہا، “میرے خیال میں بہت سے لوگوں نے بٹوارےکو تقریباً روک دیا تھا، لیکن بٹوارا پھر بھی ہوا کیونکہ گاندھی جی، پنڈت نہرو، جناح اور بہت سے مسلمانوں کے درمیان سوچ اور اقدار میں اختلاف تھا، جو ہندستان کی قومی شناخت اور اس کی تہذیبی وراثت کے بارے میں جناح سے متفق نہیں تھے۔” کانگریس کے سینئر لیڈرمنی شنکر ایئرنے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے پر کہا، “لیکن سچ یہ ہے کہ تقسیم ہوا اور آج تک ہم اس کے نتائج کے ساتھ جی رہے ہیں۔ کیا ہمیں اسی طرح جیتے رہنا چاہئے؟ کیا 22 اپریل کو پہلگام کے قریب پیش آنے والے خوفناک سانحہ میں بٹوارے کے ان سلجھے سوالات نظر نہیں آتے؟” انہوں نے کہا کہ پاکستان کا برصغیر کے مسلمانوں کا مسیحا بننے کا خواب 1971 کی جنگ کے بعد ختم ہو گیا، جب بنگلہ دیش ایک الگ ملک بن گیا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ 1971 کی تقسیم اس وقت ہوئی تھی، جب پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی اور اس کی سرزمین کے ایک بہت بڑے حصے کو جان بوجھ کر اس بنیاد پر پاکستان سے الگ کر دیا گیا تھا کہ مسلمان ہونا کافی نہیں ہے ،بلکہ بنگالی ہونا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ “اور یہ سمجھنے میں ناکامی کہ ہر آزادی کی اس شناخت کی ایک سے زیادہ جہتیں ہوتی ہیں، 1971 میں پاکستان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا ذمہ دار تھا۔” ہندستان کو مسلمانوں کی مادر وطن ہونے اور پورے برصغیر میں مسلم کمیونٹی کے مسیحا کے طور پر پہچانے جانے کا ان کا خواب ہمیشہ کے لیے بکھر گیا۔ بٹوارےسے پہلے کے دور کا ذکر کرتے ہوئے، منی شکنر ائیر نے کہا کہ اصل سوال جو ہندستان کو اس وقت درپیش تھا اور آج بھی اس کا سامنا ہے، وہ یہ ہے کہ اس وقت کے تقریباً 10 کروڑ مسلمانوں اور اب تقریباً 20 کروڑ مسلمانوں کا کیا کیا جائے۔ منی شنکر ایئر نے کہا، “لیکن آج کے ہندستان میں، کیا مسلمان محسوس کرتا ہے کہ اسے قبول کیا جا رہا ہے؟ کیا مسلمان محسوس کرتا ہے کہ اس سے محبت کی جا رہی ہے؟ کیا مسلمان محسوس کرتا ہے کہ اس کی عزت کی جا رہی ہے؟ میں اپنے سوالات کا جواب کیوں دوں؟ کسی بھی مسلمان سے پوچھیں، آپ کو جواب مل جائے گا”۔
Source: social media
پنجاب میں ریل حادثہ ٹل گیا، ٹریک پر پتھر اور لوہے کے ٹکڑے ملے
دہشت گردی کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ ضروری،پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائے سرکار، کھرگے اور راہل گاندھی کا پی ایم کو خط
پہلگام حملہ: سیکورٹی خدشات کے بیچ کشمیر میں 48 سیاحتی مقامات بند
ممبئی :باندرہ کے کروما شوروم میں آگ بجھانے کے لیے فائر روبوٹ کا استعمال
جموں و کشمیر:بارہمولہ، کپوارہ اور اکھنور سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی پھر بلا اشتعال فائرنگ، بھر پور جواب دیا گیا
سپریم کورٹ نے سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کی 1990 کے حراستی موت کیس میں ضمانت اور عمر قید کی معطلی کی درخواست مسترد کر دی
سینتھل بالاجی اور پونموڈی نے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا، تھنگراج دوبارہ وزیر بنے
یوپی میں ہندستان نیپال سرحد کے قریب 20 مساجد اور مدارس کو سرکاری زمین سے ہٹا دیا گیا
پاکستانی فوجیوں نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر مسلسل چوتھے روز بھی گولہ باری کی
رابرٹ واڈرا نے پہلگام حملے پر اپنے تبصرے کے بارے میں وضاحت کی۔ کہا- نیت کو غلط سمجھا گیا
پہلگام حملے کو پروپیگنڈہ کہنے پر لوک گلوکار نیہا سنگھ راٹھور کے خلاف ایف آئی ار درج
این سی ای آر ٹی نے ساتویں جماعت کی کتاب سے مغل اور دہلی سلطنت کا باب ہٹایا، مہاکمبھ کو شامل کیا گیا
راجستھان سے 109 لوگوں کو پاکستان واپس بھیجا گیا
ہمیں کیسے پتہ چلا کہ دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے، پہلگام حملے پر سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی کا بڑا بیان