National

پنجاب بارڈر سے تین پاکستانی ڈرون اور ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد

پنجاب بارڈر سے تین پاکستانی ڈرون اور ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد

جالندھر، 26 اپریل : بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر پنجاب کے ترن تارن، فیروز پور اور امرتسر اضلاع کے سرحدی علاقوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الگ الگ واقعات میں تین پاکستانی ڈرون اور تقریباً 5 کروڑ روپے مالیت کے ہیروئن کے دو پیکٹ برآمد کئے ہیں۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے ہفتہ کو بتایا کہ جمعہ کی شام، بی ایس ایف اور پنجاب پولیس کی مشترکہ تلاشی مہم کے دوران ترن تارن ضلع کے گاؤں ڈل کے نزدیک ایک کھیت سے مشتبہ ہیروئن (کل وزن- 558 گرام) کے ایک پیکٹ کے ساتھ ڈی جے آئی میوک کلاسک 3 ڈرون برآمد کئے گئے۔ اسی طرح آج صبح بی ایس ایف کے دستوں اور پنجاب پولیس کے مشترکہ تلاشی آپریشن کے دوران ضلع فیروز پور کے گاؤں چوڑی والا کے نزدیک ایک کھیت سے مشتبہ ہیروئن (کل وزن- 560 گرام) کا ایک پیکٹ برآمد کیا گیا۔ بی ایس ایف کے فوجیوں کی تلاشی مہم کے نتیجے میں آج دوپہر تقریباً 02:41 بجے فیروز پور ضلع کے جاکھرواں گاؤں کے قریب ایک کھیت سے ایک ڈرون (ڈی جے آئی 3 میوک کلاسک) برآمد ہوا۔ اس سے پہلے آج صبح تقریباً 11:35 بجے بی ایس ایف کے دستوں نے امرتسر ضلع کے بھینی راجپوتانہ گاؤں کے قریب ایک کھیت سے ڈی جے آئی میوسک-3 کلاسک ڈرون برآمد کیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments