National

ممبئ میں بکروں سے بھرا دو ٹرک ضبط غیر قانونی نقل و حمل کا الزام دو گرفتار

ممبئ میں بکروں سے بھرا دو ٹرک ضبط غیر قانونی نقل و حمل کا الزام دو گرفتار

ممبئ 26 اپریل: پولیس نے متصلہ تھانے شہر میں انتہائی غیر انسانی طریقے سے 412 بکروں کو غیر قانونی طور نقل وحمل کرنے کے الزام کے تحت دو افراد کو گرفتار کیا، پولیس نے ہفتہ کو بتایا۔ جانوروں کے حقوق کے کارکن کی شکایت کی پر مقامی کاسروڈولی پولیس اسٹیشن نے امتیاز عبدالملتانی (47) اور ملتانی شریف غفور (31) کو گرفتار کیا، جو گجرات سے نزریعہ ٹرک یہ جانور ممبئ لا رہے تھے پولیس کے مطابق ان جانوروں کو دو ٹرکوں میں بغیر خوراک، پانی اور دیگر سہولیات کے بغیر رکھا گیا تھا۔ ملزمین پر بھارتیہ نیا سنہتا اور جانوروں پر ظلم کی روک تھام کے قانون، جانوروں کی نقل و حمل کے قوانین اور موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت خلاف ورزیوں کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جانوروں کو ضبط کر کے محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا۔ -

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments