National

پہلگام حملے پر مودی کا رویہ ٹھیک نہیں: کھڑگے

پہلگام حملے پر مودی کا رویہ ٹھیک نہیں: کھڑگے

نئی دہلی، 26 اپریل : کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ جموں کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا رویہ مناسب نہیں ہے اور جب انہوں نے اس معاملے پر کل جماعتی میٹنگ بلائی تھی تو انہیں انتخابی تقریر کرنے جانے کے بجائے خود اجلاس میں شرکت کرکے ملک کو صورتحال کی حقیقت سے آگاہ کرنا چاہئے تھا۔ مسٹر کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعظم کے اس رویہ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس حملے پر سنجیدہ نہیں تھے۔ وہ نہ تو خود میٹنگ میں شریک ہوئے اور نہ ہی انہوں نے ملک کو یہ بتایا کہ آیا یہ سیکورٹی لیپس تھی، انٹیلی جنس سسٹم کی ناکامی تھی یا کوئی اور وجہ تھی جس کی وجہ سے پہلگام میں ایسا ہولناک واقعہ پیش آیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو خود اس معاملے پر ملک کو وضاحت دینی چاہیے تھی۔ مسٹر کھڑگے نے کہا، "مسٹر مودی نے آل پارٹی میٹنگ بلائی تھی اور تمام پارٹیوں کے لیڈروں نے اس میں شرکت کی ۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اپوزیشن لیڈر بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ جب بھی حکومت ایسی میٹنگ بلائے تو وزیر اعظم حکومت کے اہم نمائندے کو میٹنگ میں شرکت کرنی چاہیے۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم کی غیر موجودگی مناسب نہیں تھی۔ اتنا سنگین واقعہ ہوا جس میں تقریباً 26 لوگوں کی جان چلی گئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے"۔ انہوں نے کہا، "وزیر اعظم کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ وہ انتخابی تقریر کرنے بہار گئے لیکن دہلی نہیں آ سکے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ کہیں انگریزی اور ہندی میں تقریر کرنے کے بجائے انہیں یہاں آ کر صحیح وضاحت کرنی چاہیے تھی کہ یہ کیا ہوا اور کیوں ہوا؟ اس کا ذمہ دار کون ہے؟ کیا یہ سیکورٹی سسٹم کی ناکامی تھی، آئی بی آئی کی ناکامی تھی، نظام کی ناکامی تھی یا پولیس کی ناکامی، ہمیں بتانی چاہیے تھا لیکن وہ نہیں آئے جس کے نتیجے میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں میٹنگ ہوئی۔ مسٹر کھڑگے نے کہا، "مرکزی حکومت نے خود تسلیم کیا ہے کہ یہ سیکورٹی میں چوک تھی، اسی لئے میٹنگ بلائی گئی، وزیر داخلہ امت شاہ نے یہ کہا اور ہم نے مسٹر شاہ سے کہا کہ اسے ایک چیلنج کے طور پر لیا جانا چاہئے، سب کچھ صحیح طریقے سے ہونا چاہئے تھا۔ ایسا اس لئے ہوا کیونکہ مناسب انتظامات نہیں کئے گئے تھے اور صورتحال ایسی بن گئی ۔ اس وقت مسٹر شاہ نے ہمیں یقین دلایا کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہیں ہوں گے، تین سطحی سیکورٹی انتظام کے باوجود حکومت اتنے لوگوں کی حفاظت کرنے ناکام رہی۔" پھر بھی قوم اور اس کے اتحاد کے نقطہ نظر سے ہم نے انہیں ملک کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے متحد ہونے کے لئے کہا، ہم نے یہ بھی بتایا کہ ہم حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments