National

تم داعش کے نظریے پر آگے بڑھ رہے ہو:  اسد الدین اویسی پہلگام حملے پر پاکستان پر برہم

تم داعش کے نظریے پر آگے بڑھ رہے ہو: اسد الدین اویسی پہلگام حملے پر پاکستان پر برہم

جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام قصبے کی بیسران وادی میں 22 اپریل کو سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کو لے کر پورے ملک میں غم و غصہ کا ماحول ہے۔ ملک کے عوام دہشت گردوں اور پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ادھر لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پاکستان پر سخت تنقید کی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جو کہتا رہتا ہے کہ اس کے پاس ایٹمی بم ہیں یاد رکھیں کہ وہ کسی بھی ملک میں جائے اور بے گناہوں کو مارے تو کوئی ملک خاموش نہیں رہے گا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ ملک میں حکومت کس کی ہے۔" انہوں نے کہا کہ "جو لوگ اس طرح ہماری ہندوستانی سرزمین پر آتے ہیں اور کسی کو اس کا مذہب پوچھنے کے بعد گولی مار دیتے ہیں، تم کس مذہب کی بات کر رہے ہو؟ تم ایک جنگجو سے بھی بدتر ہو، تمہارا یہ عمل ثابت کرتا ہے کہ تم داعش کے نظریے پر آگے بڑھ رہے ہو"۔ اسد الدین اویسی نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کشمیر ہمارے ملک کا اٹوٹ انگ ہے تو کشمیر میں رہنے والا ہر کشمیری بھی ہمارا اٹوٹ انگ ہے، ہم کبھی کشمیریوں کے خلاف نہیں ہیں، ہم ان پر شک کیسے کر سکتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments