National

ممبئی میں ای ڈی دفتر کی عمارت میں شدید آتشزدگی

ممبئی میں ای ڈی دفتر کی عمارت میں شدید آتشزدگی

جنوبی ممبئی کے ’بلارڈ اسٹیٹ‘ علاقے میں اتوار کی صبح انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر کی عمارت میں شدید آگ لگ گئی۔ مقامی افسروں نے یہ اطلاع دی۔ افسروں نے بتایا کہ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آتشزدگی کا یہ واقعہ 2 بج کر 31 منٹ پر پیش آیا۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ محکمہ کو کُریمبھائے روڈ پر گرینڈ ہوٹل کے پاس کثیر منزلہ عمارت ’قیصر ہند‘ میں آگ لگنے کی اطلاع دی گئی۔ اسی عمارت میں ای ڈی کا دفتر ہے۔ فائر بریگیڈ کی تقریباً 10 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کا کام شروع کیا۔ فائر بریگیڈ محکمہ کے کنٹرول روم نے تصدیق کی کہ تقریباً ساڑھے تین بجے آگ لیول-2 تک بڑھ گئی جسے عام طور پر شدید آگ مانا جاتا ہے۔ ایک مقامی افسر نے بتایا کہ آگ پانچ منزلہ عمارت کی چوتھی منزل تک محدود رہی۔ افسر نے بتایا کہ 10 فائر بریگیڈ گاڑیاں، 6 ٹینکر، ایک بچاؤ وین، ایک ایمبولنس سمیت کئی دیگر راحتی وسائل موقع پر تعینات کیے گئے۔ آگ لگنے کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسی عمارت میں ای ڈی کا دفتر واقع ہے جس میں کئی بڑے رہنماؤں اور کاروباریوں کے خلاف معاملے کی جانچ کے دستاویز رکھے ہوئے ہیں۔ وہیں دوسری طرف لوکھنڈ والا، اندھیری (مغرب) میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 34 سال کی ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ 6 دیگر زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ ممبئی فائر بریگیڈ کو صبح 2.39 بجے اطلاع ملیاور بروکے لینڈ بلڈنگ میں لیول-1 کی آگ اعلان کر دی گئی۔ آگ گراؤنڈ پل آٹھ منزلہ عمارت کی پہلی منزل کے ایک کمرے تک ہی محدود تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments