National

اڈیشہ میں بھی آیوشمان وے وندنا یوجنا کا  آغاز

اڈیشہ میں بھی آیوشمان وے وندنا یوجنا کا آغاز

نھونیشور، 11 اپریل : صحت کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا اور اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے آج کٹک میں آیوشمان بھارت پردھان منتری – جن آروگیہ یوجنا اور گوپا بندھو جن آروگیہ یوجنا کے مشترکہ کارڈز تقسیم کیے۔ اس موقع پر آیوشمان وے وندنا یوجنا کا بھی آغاز کیا گیا۔ قبائلی امور کے مرکزی وزیر جوئل اورام؛ اڈیشہ کے وزیر صحت و خاندانی بہبود مکیش مہالِنگ ؛ اور اڈیشہ کے ارکانِ پارلیمنٹ و اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، مسٹرجے پی نڈا نے کہا کہ ‘‘ آج اڈیشہ کے لیے تاریخی دن ہے کیونکہ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی پی ایم – جے اے وائی ) ، جو دنیا کا سب سے بڑا صحت کوریج پروگرام ہے اور جس کے تحت اس وقت 62 کروڑ افراد مستفید ہو رہے ہیں، اس کے تحت اڈیشہ کے تقریباً 1.3 کروڑ خاندانوں یعنی تقریباً 3.52 کروڑ افراد کا احاطہ کرنے کی شروعات کی جا رہی ہے۔‘‘ مسٹرجے پی نڈا نے بتایا کہ اب تک 8.19 کروڑ سے زائد افراد نے اس اسکیم کے تحت فوائد حاصل کئے ہیں اور عوام کو صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے اس اسکیم کے تحت 1.26 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزیر صحت جگت پرکاش نڈا نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس وقت تقریباً 61 کروڑ افراد آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت شامل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ پہلے 55 کروڑ سے زائد افراد اسکیم کے تحت شامل تھے، پھر آشا کارکنان، آنگن واڑی کارکنان اور ان کے اہل خانہ، یعنی تقریباً 36 لاکھ افراد کو اسکیم میں شامل کیا گیا۔’’ انہوں نے مزید بتایا کہ ‘‘ گزشتہ سال اکتوبر میں 70 سال سے زائد عمر کے افراد کو اسکیم میں شامل کیا گیا اور اب، آیوشمان وے وندنا اسکیم کے نفاذ کے ساتھ، اڈیشہ میں تمام 70 سالہ یا اس سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو، چاہے ان کا سماجی و معاشی پس منظر کچھ بھی ہو، اس اسکیم کے تحت شامل کیا جائے گا۔ ’’ مسٹرجے پی نڈا نے یہ بھی بتایا کہ آیوشمان بھارت اسکیم کے نتیجے میں لوگوں کی جیب سے ہونے والا خرچ 62 فیصد سے گھٹ کر 38 فیصد رہ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 100 روزہ ٹی بی انٹینسفائیڈ ایلیمینیشن پروگرام کے تحت، اڈیشہ نے سرگرمی سے شرکت کی اور 16500 نئے کیسوں کی نشاندہی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ‘‘ پی ایم - آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن ( پی ایم – اے بی ایچ آئی ایم ) کے تحت، اڈیشہ کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے 1411 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں ۔ ’’

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments