لکھنؤ، 13 اپریل :بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے اپنے بھتیجے آکاش آنند کو معاف کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حال ہی میں محترمہ مایاوتی نے آکاش آنند کو پارٹی کوآرڈینیٹر کے عہدے سے ہٹا کر پارٹی سے نکال دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آکاش اپنے سسر اشوک سدھارتھ کے اثر میں ہیں اور پارٹی لائن سے ہٹ کر چل رہے ہیں۔ پارٹی سے نکالے جانے سے دل برداشتہ آکاش آنند نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر سلسلہ وار پوسٹس کے ذریعے بی ایس پی سپریمو کو اپنا سیاسی گرو قرار دیتے ہوئے ان کے تئیں احترام کا اظہار کیا اور اپنی غلطیوں پر معافی مانگی۔ آکاش کے معافی مانگنے کے کچھ گھنٹوں بعد بی ایس پی سپریمو نے انہیں پارٹی میں ایک اور موقع دینے کا اعلان کیا۔ محترمہ مایاوتی نے 'ایکس' پر لکھا: "آکاش آنند کی جانب سے آج 'ایکس' پر چار عوامی پوسٹس میں اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے، سینئر لوگوں کو مکمل عزت دینے اور اپنے سسر کی باتوں میں آ کر نہیں بلکہ بی ایس پی پارٹی اور موومنٹ کے لیے زندگی وقف کرنے کی بنیاد پر انہیں ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ویسے ابھی میں صحت مند ہوں اور جب تک مکمل طور پر صحت مند رہوں گی، عزت مآب کانشی رام جی کی طرح، پارٹی اور موومنٹ کے لیے پوری لگن اور تن دہی کے ساتھ کام کرتی رہوں گی۔ ایسے میں میرے جانشین بنانے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ میں اپنے فیصلے پر قائم ہوں اور رہوں گی۔"
Source: uni urdu news service
کھڑگے نے امبیڈکر کو یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
تریپورہ میں وقف ایکٹ کی مخالفت کرنے والے آٹھ مظاہرین کو 10 دن کی جیل کی سزا
پی این بی گھوٹالے کا خاص ملزم مفرور کاروباری میہل چوکسی بلجیم میں گرفتار
اپوزیشن کمزور ہونے سے حکومت تاناشاہی رویہ اپناتی ہے:راکیش ٹکیٹ
وقف ترمیمی قانون: مسلم پرسنل لا بورڈ کی مسلم نوجوانوں سے پُرامن اور قانون کے دائرے میں رہ کر مظاہرے کی اپیل
جسٹس بھوشن گوائی ہوں گے ہندستان کے اگلے چیف جسٹس
میہول چوکسی کے وکیل بیلجیئم میں ضمانت کی درخواست دائر کریں گے
ہلدوانی میں دوسرے دن چار غیر قانونی مدارس سیل کر دیے گئے
دہلی یونیورسٹی کے ایک کالج کی پرنسپل نے کلاس روم کو گائے کے گوبر سے پوتا، ویڈیو وائرل
بہار میں بی جے پی کو پشوپتی پارس نے دیا جھٹکا،این ڈی اے سے علیحدگی کا کیا اعلان
مسلمانوں سے ہمدردی ، تو مسلم صدر بنائے کانگریس : مودی
وقف قانون کو کوئی بھی ریاست نافذ کرنے سے انکار نہیں کر سکتی: سابق گورنر کلراج مشر
الیکٹرانک سامانوں پر ٹیرف میں کمی سے مارکیٹ میں اچھال
سماج وادی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی کی وارننگ، کہا پرانی قبریں مت کھودیں، مہنگی پڑے گی، ہر مندر کے نیچے بدھ خانقاہ ہے