National

الیکٹرانک سامانوں پر ٹیرف میں کمی سے مارکیٹ میں اچھال

الیکٹرانک سامانوں پر ٹیرف میں کمی سے مارکیٹ میں اچھال

ممبئی، 15 اپریل : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے اسمارٹ فونز، کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانک سامان پر ٹیرف میں چھوٹ دینے کے اعلان کے بعدچوطرفہ خریداری کی بدولت آج ابتدائی کاروبار میں اسٹاک مارکیٹ نے لمبی چھلانگ لگائی۔ 30 حصص پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 1597.80 پوائنٹس یعنی 2.13 فیصد بڑھ کرپانچ تجارتی سیشنوں کے بعد 76 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 76755.06 پوائنٹس اورنیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 482.80 پوائنٹ یعنی 12.12 فیصد اچھل کر 23 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے اوپر 23311.35 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ ابتدائی تجارت میں، سینسیکس 1695 پوائنٹس کے زبردست اضافے کے ساتھ 76,852.06 پوائنٹس پر کھلا اور خبر لکھنے تک یہ 76,907.63 پوائنٹس کی بلند ترین جب کہ 76,435.07 پوائنٹس کی نچلی سطح پر رہا۔ اسی طرح نفٹی بھی 540 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 23,368.35 پوائنٹس پر کھلا اور 23368.35 پوائنٹس کی بلند ترین جب کہ 23207.00 پوائنٹس نچلی سطح پر رہا ۔ مڈ کیپ اور اسمال کیپ سمیت وسیع تر اشاریوں میں 2.44 فیصد کا اضافہ ہوا۔ بی ایس ای کے تمام 21 گروپوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ اس میں مالیاتی خدمات، انڈسٹریلز، یوٹیلٹیز، آٹو، بینکنگ، کیپٹل گڈز، میٹل، پاور، سروسز اور رئیلٹی گروپس کے حصص 4.59 فیصد تک بڑھ گئے۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ کی طرف سے اپنے مجوزہ 'باہمی' ٹیرف سے اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور دیگر الیکٹرانک اشیاء کو باہر رکھنے کے اعلان سے عالمی منڈیوں میں تیزی آئی، جس کا اثر ملکی سطح پر بھی پڑا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments