National

بہار اسمبلی انتخاب 2025: مہاگٹھ بندھن کی کوآرڈینیشن کمیٹی قائم، تیجسوی یادو کو ملی قیادت

بہار اسمبلی انتخاب 2025: مہاگٹھ بندھن کی کوآرڈینیشن کمیٹی قائم، تیجسوی یادو کو ملی قیادت

بہار اسمبلی انتخاب میں چند ماہ باقی ہیں۔ اس کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں دن بہ دن تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ مہاگٹھ بندھن کی پارٹیوں نے تو آج (17 اپریل) ایک اہم میٹنگ کی جس میں کچھ بڑے فیصلے لیے گئے۔ یہ میٹنگ تقریباً 3 گھنٹے تک چلی، جس میں تمام حلیف جماعتوں کے لیڈران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی، جس میں کانگریس کے بہار انچارج کرشنا الاورو اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے انتخابی حکمت عملیوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ پریس کانفرنس میں مہاگٹھ بندھن کی تمام حلیف جماعتوں نے اپنی باتیں رکھیں۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ ہر ایک مسئلہ پر عوام کے درمیان مضبوطی سے جائیں گے اور عوام کی حکومت بنائیں گے۔ مہاگٹھ بندھن کی ایک اہم حلیف جماعت وی آئی پی کے سربراہ مکیش سہنی نے بھی اپنی باتیں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’سب کو احساس ہے کہ بہار میں کوئی بھی کام بغیر پیسے کے نہیں ہوتا ہے۔ ہم عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کیسے لڑیں اس کی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ سب 20 سال قبل کی بات کرتے ہیں، موجودہ این ڈی اے حکومت کی 20 سالہ حکمرانی کی کوئی بات نہیں کرتا ہے۔ اگر غلط کام کرنے کا میڈل دیا جائے تو بی جے پی کو ہی تمام میڈلز ملیں گے۔ ہم مضبوطی سے مہاگٹھ بندھن کے ساتھ ہیں، بہار میں ایک مضبوط حکومت بنائیں گے۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments