National

انکِتا قتل کیس میں ملزمین کو عمر قید کی سزا

انکِتا قتل کیس میں ملزمین کو عمر قید کی سزا

کوٹ دوار، 30 مئی (:) اتراکھنڈ کے انکتا قتل کیس میں آخر کار عدالت نے جمعہ کو سزا کا اعلان کرتے ہوئے کلیدی ملزم پلکِت آریہ سمیت تینوں ملزمین کو قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رینا نیگی کی عدالت نے آج سزا کا اعلان کیا۔ سابق بی جے پی لیڈر ونود آریہ کے بیٹے اور رشی کیش کے وننتارا ریزورٹ کے مالک پلکت آریہ کو تعزیرات ہند کی دفعہ 302، 201 اور 354 کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جب کہ ریزورٹ کے منیجر سوربھ بھاسکر اور انکت گپتا کو ثبوتوں کو تلف کرنے کے معاملے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 302 اور 201 کے تحت مجرم قرار دیا گیا ہے اور دونوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ استغاثہ کے وکیل اونیش نیگی کے مطابق تینوں کو قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ انکتا کے قتل کا معاملہ سال 2022 میں سامنے آیا تھا۔انکتا رشی کیش کے قریب وننتارا ریزورٹ میں ریسپشنسٹ کے طور پر تعینات تھی۔ وہ 18 ستمبر 2022 کو اچانک لاپتہ ہوگئی۔ دو دن بعد 24 ستمبر کو چیلہ بیراج سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔ قتل کا الزام وننترا ریزورٹ کے مالکان پلکت آریہ، سوربھ بھاسکر اور انکت گپتا پر لگاتھا۔ اس واقعہ کے بعد ریاست بھر میں لوگوں نے غصے کا اظہار کیا۔ ریاستی حکومت نے بھی اس معاملے کو خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے حوالے کردیاتھا۔ ایس آئی ٹی نے تینوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ عدالت کے باہر سیکیورٹی کے لیے آج پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت کے احاطے میں صبح سے ہی بھیڑ جمع تھی۔ پولیس نے بھیڑ کو روکنے کے لیے بیریکیڈنگ کا انتظام کیا لیکن بھیڑ نے بیریکیڈنگ توڑ دیا۔ تاہم پولیس نے بروقت ہجوم پر قابو پالیا تھا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments